Saturday, October 30, 2004

اسپیشل افیکٹس

اففف ـ ـ کیا ہولناک قیامت کا منظر تھا ! سمندر کا پانی تیزی کے ساتھ پورے امارات میں گھسا چلا آرہا ہے ، لوگ خوف کے مارے دیوانہ وار بھاگ رہے تھے ، عمارتیں یکے بعد دیگر ڈوب رہی تھیں ، تمام شہروں کی شاہراہوں پر ٹرافک جام تھا ، شارجہ کے لوگ دبئی کی جانب بھاگ رہے اور دبئی کے لوگ شارجہ کی جانب ، ہر جگہ پانی ہی پانی ، لوگ افراتفری میں ایکدوسرے پر چڑھ گئے ، ہر طرف انسانی چیخیں ، کوئی بچانے والا بھی نہیں ہر کوئی اپنی جان بچانے کی خاطر ہاتھ پاؤں مار رہا تھا ، امیر لوگ بلڈنگوں کی چھتوں پر ہیلی کوپٹر کے ذریعے اپنی اپنی جانیں بچانے کی ناکام کوشش کر رہے تھے ـ شارجہ کورنیش اور دبئی کریک دونوں ابل پڑے اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے شہر ڈوبنے لگے ، میں نے دیکھا کہ سمندر سے اٹھتی ہوئی سو فٹ اونچی پانی کی دیوار اپنی پوری قوت اور ایک دہشت کے ساتھ ، پورے جوش میں سب کو روندتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے جس کی ضد میں آکر میں بھی غوطے کھانے لگا اور میری سانس رک گئی ـ رات کو سونے سے پہلے انگریزی فلم Day after Tomorrow دیکھا جس میں پورے نیویارک کو ڈوبتے ہوئے دکھایا گیا اور یہی منظر خواب میں بھی دیکھا مگر یہاں نیویارک کے بجائے امارات ڈوب رہا تھا ـ میرے خواب زیادہ تر اسپیشل افیکٹ سے بھرے ہوتے ہیں کیوں کہ مجھے اسپیشل افیکٹس سے محبت ہے اور خوابوں میں بھی اسپیشل افیکٹ ہوتا ہے ـ خواب میں سمندر کا پورا پانی امارات کو لے ڈوب رہا تھا جس کی ضد میں آکر میری سانس رک گئی تھی اسی کے ساتھ نیند سے بیدار ہوا ، اپنے آپ کو سہی سلامت پاکر خوشی کے مارے زور زور سے سانس لینے لگا ـ اچھا ہوا کہ میری آنکھ کھل گئی کیوں کہ خواب میں اسپیشل افیکٹ کے ذریعہ سانس لینا دشوار ہوگیا تھا ـ

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا ــــ بالکل جھوٹ...

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters