نئی باتیں / نئی سوچ

Friday, November 26, 2004

کتّے صاحب !

مرد کیلئے ہاتھ گاڑی اسکا اپنا سکون ہے، یہی سکون اگر جانوروں کو ملتا تو آج آوارہ کتّوں کی آبادی قدرے کم ہوتی اور کتیا ہے کہ پورے آدھا درجن کتّوں کو جنم دیتی ہے، اچھا ہوا یہ مقدار انسانوں میں نہیں! سمجھ میں نہیں آتا جب دنیا میں اتنے سارے جانور ہیں، تو کتّوں کی کیا ضرورت تھی؟ خیر اگر کتّوں نے بھی اپنا حق جتاکر دنیا میں آنا چاہا تو جنگلوں میں جانے کے بجائے انسانی آبادی کی طرف کیوں آگئے؟ یہاں تک کہ انسانوں کے گھروں میں گھس کر خواتین کو اپنی چاہت میں پھنساکر ان کی گودوں میں جا بیٹھے! بھلا ہو ان لوگوں کا جو نائٹ شفٹ ڈیوٹی کرکے سیدھا سیدھا گھروں کو لوٹتے ہیں، مگر اپنے گھروں تک پہنچنے کیلئے روزانہ کتّوں سے جنگ جیتنا ضروری ہے ـ کتّے عوام کا جھوٹا کھاتے ہیں اور بھونکتے بھی عوام پر اور کاٹ بھی لیتے ہیں ـ ان کی بھونکنے کی آواز کانوں کو منحوس لگتی ہے، شکل سے ہیں ہی کتّے ـ عام انسان شیر سے اتنا نہیں ڈرتا جتنا کتّے سے ڈرتا ہے کیوں کہ شیر کو دیکھتے ہی دل کی دھڑکن بند ہوجاتی ہے اور کتّے کے سامنے آتے ہی جسم کانپنے لگتا ہے اور انسان سکتے میں آجاتا ہے ـ نائٹ شفٹ ڈیوٹی کرنے والوں کا سب سے بڑا دشمن کتّا ہی ہے، نائٹ شفٹ کرنے والے انسان چوروں، ڈاکوؤں سے اتنا نہیں ڈرتے جتنا کتّے سے ڈرتے ہیں ـ راتوں کو اخباری نمائندے کرفیو سے بچ نکلتے ہیں مگر کتّوں سے نہیں ـ نائٹ شفٹ کرنے والے تین قسم کے عظیم انسان ہیں جو کتّوں کو بالکل پسند نہیں کرتے: اخباروں میں کام کرنے والے، دودھ کے ٹرانسپورٹر اور راتوں کو چوری کرنے والے احباب ـ

Post a Comment

URDU FONT

اس صفحے میں دائیں جانب urdu naskh asiatype نام سے لنک موجود ہے جس پر کلک کرنے سے اردو فونٹ کا صفحہ کھل جائے گا جہاں سے ’اردو نسخ ایشاء ٹائپ‘ فونٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور اس اردو فونٹ کو انسٹال کرنے کا طریقہ بھی اسی صفحہ پر لکھا ہوا ہے جو بالکل آسان ہے ـ سیدھا طریقہ یہ ہے کہ www.urdulife.com کی ویب سائٹ سے اردو کے یونیکوڈ فونٹ کو ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کرسکتے ہیں، اس میں محنت اور مشکل جیسا کوئی مسئلہ نہیں بالکل آسان ہے ـ چوں کہ یہ اردو بلاگ ذاتی نہیں ہے یعنی یہ بلاگ google کی دین ہے، اس میں صرف لنک دیجاسکتی ہے، فائل منیجر جیسی کوئی سہولت نہیں جس سے باقاعدہ اردو فونٹ کو بھی اٹاچ کرسکے ـ
Anonymous Anonymous said...

Urdu fonts downloading and installations is very easy not difficult.
Najma

December 08, 2004 11:38 PM  

Post a Comment

لڑکیاں لڑکوں جیسی نہیں ؟

ایسا کیوں سوچتے ہیں کہ اگر لڑکا اور لڑکی میں دوستی ہو تو اسکی وجہ صرف سیکس یا شادی ہے ـ کیوں کہ جب اپنی دوست کو ’’گرل فرینڈ‘‘ کے جملے سے مخاطب کیا تو کہتی ہے کہ دوسری مرتبہ اسے اپنی گرل فرینڈ مخاطب کر رہا ہوں ـ پھر جب اس سے پوچھا کہ اس میں برا کیا ہے؟ کیا تجھ کواپنی ’’بوائے فرینڈ‘‘ کہوں؟ اسکے جواب میں کہتی ہے کہ برا مت ماننا، تمہاری مرضی جو چاہو مجھے کہہ سکتے ہو ـ مگر پوچھا کہ پہلے بتا، تو نے ایسا کیوں کہا کہ میں تجھے دوسری دفعہ اپنی گرل فرینڈ کہہ رہا ہوں ـ اس کا جواب دیئے بغیر بات چیت کا موضوع ہی بدل دیا ـ گھر آکر سوچا کیا لڑکے صرف لڑکوں سے اور لڑکیاں صرف لڑکیوں سے دوستی کے لئے مستحق ہوتے ہیں؟ لڑکا لڑکی آپس میں دوست نہیں بن سکتے؟ اگر لڑکا اور لڑکی دوست کی طرح سرعام ہنسی مذاق کریں یا کہیں پارک میں بیٹھے باتیں کریں تو دیکھنے والوں کی آنکھ میں کانٹا چبھتا ہے اور یقین کریں گے کہ دونوں میں کچھ چکر ہے ـ اب تک دفتروں میں کئی لڑکیوں کیساتھ کام کرتے کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ لڑکیاں ہم لڑکوں سے کمتر ہیں ـ لڑکیاں فطرتا شرمیلی ہوتی ہیں جب دفتر میں انکے ساتھ کھل کر دوستانہ بات چیت یا ہنسی مذاق کرتا ہوں تو لڑکیاں بھی گلچھڑے اڑانے میں کچھ کم نہیں ـ کام کے دوران آپس میں ہنسی مذاق تو ہوتا ہی رہتا ہے کبھی لڑکیاں مجھے کرسی پر سے گرا دیتیں اور بدلے لینے کیلئے خود انکے بیٹھنے سے پہلے کرسی کھینچ لیتا تھا ـ ہنسی مذاق کی بھی حد ہوتی ہے کئی دفعہ نوبت ہاتھا پائی تک ہوگئی تھی لڑکیوں نے مذاق سے ہو یا غصے سے کئی بار مجھ پر ہاتھ بھی صاف کیا مگر ایسا کبھی نہیں ہوا کہ بدلے میں ان پر ہاتھ اٹھا دیا کیوں کہ لڑکیوں پر ہاتھ اٹھانا پسند نہیں ہے لیکن جواب میں کہہ دیتا کہ کسی دن غصہ آگیا تو لڑکیوں کو لڑکا سمجھ کر مکّے ماروں گا اور اٹھاکر زمین پے پٹک دوں گا اور اس وقت یہ نہیں سمجھوں گا کہ لڑکی سے لڑائی کر رہا ہوں ـ ایک لڑکی نے صاف کہہ دیا تھا کہ اگر اسکے ساتھ مار پیٹ کرنی ہے تو مجھے باقاعدہ کنگفو سیکھ کر آنا ہوگا ـ عورت اور مرد میں جنسی فطرتوں کے علاوہ دوسرا کوئی فرق نہیں ہے ـ لڑکے اور لڑکیاں ایک ساتھ کرکٹ اور کبڈی کھیل سکتے ہیں اگر وہ اپنی جنسی سوچ اپنے تکیے کے نیچے ہی رکھ کر آئیں! ـ مجھے پسند نہیں کہ لڑکیوں سے صرف جنسی خواہشات کیلئے دوستی ہو حالاں کہ مجھ میں سو فیصد مردانہ خواہشات ہیں، لڑکا ہونے کے باعث لڑکیوں کو دیکھ فطری طور پر منہ سے لعاب بھی ٹپکتا ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ بدمعاش ہوں مگر اتنا زیادہ شریف بھی نہیں جتنی ضرورت ہے ـ

Post a Comment

Friday, November 19, 2004

بروسلی کی بہنوں : سلام علیکم

جب امارات میں نیا نیا آیا، ایک دفعہ دبئی میں نائف پارک کے پیچھے ایک بلڈنگ میں داحل ہوگیا، تیسری منزل پر ایک فلاٹ کے باہر چار چینی لڑکیاں ہوشربا کپڑوں میں کھڑی تھیں، پہلے تو چاروں نے مجھے دعوت دی کہ انکے فلاٹ کے اندر آجاؤں ـ میں شرماکے مسکرا دیا، چینی لڑکیاں مٹکتے جھٹکتے ہوئے میرے قریب آئیں اور ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں میری تعریفیں کرنے لگیں پھر بکرا سمجھ کر چاروں لڑکیوں نے مجھے پیار سے کھینچتے ہوئے اپنے فلیٹ کے اندر لے گئیں اور پھر دروازہ بند کرلیا ـ یہاں بھی میری تعریفوں کے گن گانے لگیں اور میرے ساتھ اٹھکھیلیاں کرتے ہوئے میرے گالوں کو پیار سے نوچ کر شرارتیں کرنے لگیں ـ اب چاروں چائنیز نے ملکر میری مردانگی کو ابھارنا شروع کردیا تبھی پتہ نہیں میری زبان پر یہ الفاظ کیسے آگئے، لڑکیوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا: پلیز میرے پاس بالکل پیسے نہیں ہیں! ـ اتنا سنتے ہی لڑکیوں نے اپنی کمر پر ہاتھ رکھ منہ تیڑھا کرتے ہوئے مجھے گھورا اور جس طرح پیار سے کھینچتے ہوئے مجھے اندر لے آئے تھے بالکل اسی طرح کھینچتے ہوئے دروازہ کھولکر باہر ڈھکیل دیا اور پھر دروازہ اندر سے بند کرلیا ـ اس طرح بروسلی کی بہنوں سے اپنی عزت بچالیا ـ

Post a Comment

Tuesday, November 16, 2004

عرفات ــــــ دل کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے

ہر ملک ہر شہر میں چرچے تیرے، تیری خبروں کے بغیر کوئی اخبار نہیں، ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والا، امن کا ایوارڈ پانے والا، جہاں کہیں بھی جاتا خالی ہاتھ واپس نہیں آتا ـ ـ ـ ـ فلسطین فلسطین فلسطین کا نعرہ لگانے والا، اپنی زمین سے محبت کرنے والا، اپنی قوم کا لاڈلہ، اپنی قوم کا نگہبان، اپنی قوم کیلئے جان دینے والا، اپنے چاہنے والوں پر قربان ہونے والا، عربوں کی آنکھ کا تارا (انگارہ بھی)، کروڑوں کی خیرات پانے والا، امن کیلئے سفر کرنے والا ـ ـ ـ ـ آزادی آزادی آزادی چیخ چیخ کر اپنا گلا خراب کرلیا چہرے پر جھریاں پڑگئیں مرتے دم تک کھانستے کھانستے آزادی مانگتا رہا، ہمیشہ موت کے سامنے سے گذرنے والا، مار سکا نہ کوئی مگر اپنی موت مرا، اسکی قوم کو ماتم کرتے دیکھا واقعی وہ اپنی قوم کا ہیرو تھا مرنے کے بعد بھی اپنی قوم کیلئے امر رہا ـ ـ ـ ـ کوئی بھی شخص یوں ہی مشہور نہیں ہوتا، مشہور اور باعزت شخص وہی ہوتا ہے جو اپنی قوم کیلئے اپنے آپ کو وقف کردے ـ ـ ـ ـ آج ایک ایسا شخص دنیا سے چلا گیا جسے اردو اور عربی اخبارات اپنی لیڈ پر لیتے تھے ـ ایک ایسا شخص جو اب دنیا میں نہیں رہا جب بھی بیرونی ممالک سے اپنی قوم کو آزادی دلوانے کی اپیل کرتا تو بدلے میں خیرات دیجاتی یا پھر بندوق کی گولیاں ـ آج اس قوم پرست انسان یاسر عرفات کو سلام کرتا ہوں جو اپنی قوم کو آزادی کے خواب دکھاتے دکھاتے دنیا سے چلاگیا اور جاتے جاتے اپنوں کی بہت ساری دعائیں بھی ساتھ لے گیا ـ

posted by Shuaib at 10:58 PM 0 comments

Post a Comment

Friday, November 12, 2004

گدھا ہرگز نہیں !

ہماری بڑی بہن ، جو اب ماں کا مقام پانے والی ہیں ، فون پر مجھ سے زعفران بھیجنے کی فرمائش کرنے لگیں ، میں نے کہا بھئی انشاء اللہ ضرور سے بھیجدوں گا ـ ہمارے دوست کو بھی زعفران کی ضرورت تھی ، جو اپنے گھر بھیجنا چاہتے تھے ـ زعفران خریدنے کا یہ میرا پہلا تجربہ ہے ـ ہم دونوں دوست دائرہ دبئی میں السبخہ بس اسٹیشن کے پیچھے ایک ایرانی کی دکان پر پہنچے ، میرے دوست کے خیال میں یہ ایرانی بہترین زعفران فروخت کرتا ہے ـ ایرانی کی دکان میں گاہکوں کا رش تھا ، لوگ مختلف اشیاء خرید رہے تھے ، مجھے اندازہ ہوا ، واقع اس دکان میں بہترین اشیاء کم داموں میں فروخت ہورہی تھی ـ میرے دوست نے دکان مالک ایرانی سے پوچھا: چچا ، ہمیں زعفران چاہئیے ـ دکاندار : ہاں ! زعفران ملیں گے ، کتنے کا چاہئیے؟ دوست نے مجھ سے پوچھا : شعیب ! تجھے کتنے کا چاہئیے رے؟ میں نے تھوڑا اونچا پوچھا : ایک کلو کتنے میں ملتا ہے؟ اتنا سننا تھا ، دکاندار اور دکان میں موجود تمام لوگ مجھے اوپر سے نیچے تک دیکھنے لگے ـ میں پریشان کہ کیا کہہ دیا جس کی وجہ سے سب مجھے دیکھ رہے ہیں ـ مجھے جھنجوڑتے ہوئے دوست نے کہا: ابے اوہ ! ہوش میں تو ہے ! کیا رے ایک کلو زعفران خریدے گا؟؟ میں نے کہا : ہاں بھئی، یہی تو پوچھ رہا ہوں کہ ایک کلو زعفران کی قیمت کیا ہے ـ دوست نے کھلکھلاتے ہوئے پھر مجھ سے کہا : ارے پاگل تو نہیں ہوگیا، اس سے پہلے کبھی زعفران خریدا ہے کہ نہیں ؟ میرے خیال سے ایک کلو زعفران اس دکان میں بھی نہیں ہونگے! میں کچھ شرمندہ سا ہوگیا ، آہستہ سے دوست کے کان میں غصّے سے کہا: بات کیا ہے ، ایسا کیا غلط کہہ دیا کہ میرا مذاق اڑا رہا ہے ، ہاں پہلی مرتبہ زعفران خرید رہا ہوں ـ اب تو ہی بتادے کہ زعفران کیسے خریدتے ہیں ـ دوست نے مجھ سے کہا : ارے یار ! ایک کلو زعفران کوئی نہیں خریدتا ، زعفران کی قیمت سونے کے زیورات کے برابر ہوتی ہے ـ یہاں اس دکان پر سو فیصد اصلی زعفران فروخت ہوتے ہیں ، ایک گرام زعفران کی قیمت دس درھم (ایک سو بیس روپئیے ہندوستانی) ہے ـ کک کک کیا !!!! صرف ایک گرام زعفران کی قیمت دس درھم !!! میری بھنویں چڑھ گئیں ـ میں نے پوچھا ’’دیکھنا چاہوں گا کہ ایک گرام زعفران کی مقدار کیا ہے ‘‘ دکاندار نے ایک گرام والی زعفران کی ڈبیہ دکھایا جس میں زعفران چٹکی کے برابر تھے ـ میرے دوست نے تیس گرام زعفران خریدے ـ مجھے کچھ سمجھ میں نہیں آرہا ، گھر میں امّی یا ابّا زعفران خرید لاتے تھے ، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ خود زعفران خریدا ہو ـ خیر دوست کی دیکھا دیکھی میں نے بھی تیس گرام زعفران خریدلیا آخر اپنی بڑی بہن کیلئے ہی تو ہے ـ گھر میں کھانے کیلئے مستی یا نخرے بازی کرتا تو امّی کہتیں: ’’گدھا کیا جانے زعفران کی قدر‘‘ کئی مرتبہ امّی ابّا سے ، دوست و احباب سے یہ مثل سن چکا ہوں ، مگر سمجھنے کی کوشش کبھی نہیں کیا کہ ایسا کیوں کہا جاتا ہے ’’گدھا زعفران کی قدر کیا جانے‘‘ دوسرے دن آفس میں دوست نے کل والی بات سب کو سنادی ’’شعیب چلا ایک کلو زعفران خریدنے!‘‘ اتنا سنتے ہی آفس میں موجود تمام لوگ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہورہے تھے ـ میں اپنی ناک بھنویں چڑھاکر کمپیوٹر پر کام میں لگ گیا، دیکھتے ہی یہ بات پوری کمپنی میں پھیل گئی ـ اب بھلا مجھے کیا معلوم تھا کہ زعفران کی قیمت کیا ہے؟ کبھی زندگی میں زعفران نہیں خریدا ، گھر میں تو دیکھا تھا کہ زعفران طرح طرح کے میٹھوں میں اور بریانی ڈالا جاتا ہے تاکہ ذائقے کے ساتھ خوشبو بھی رہے ـ زعفران تو کئی مرتبہ کھایا ہے ، گھر میں استعمال ہوتے ہوئے دیکھا ہے مگر خریدا کبھی نہیں اور ’’میں گدھا؟ ہرگز نہیں!‘‘ـ

posted by Shuaib at 10:23 PM 0 comments

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

سویتا بھابی کا وال اچھا
تو میرا خدا میں تیرا خدا
دھونڈو تو خدا بھی مل جائے
مصروفیت
معلوماتِ خداوندی
2 اکتوبر، گاندھی جینتی کے موقع پر خاص پوسٹ
رام کہانی ـ رحیم کی زبانی
میرے چاند کے تکڑے
اس بلاگ پر اگلی پوسٹ

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters