Tuesday, November 16, 2004

عرفات ــــــ دل کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے

ہر ملک ہر شہر میں چرچے تیرے، تیری خبروں کے بغیر کوئی اخبار نہیں، ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والا، امن کا ایوارڈ پانے والا، جہاں کہیں بھی جاتا خالی ہاتھ واپس نہیں آتا ـ ـ ـ ـ فلسطین فلسطین فلسطین کا نعرہ لگانے والا، اپنی زمین سے محبت کرنے والا، اپنی قوم کا لاڈلہ، اپنی قوم کا نگہبان، اپنی قوم کیلئے جان دینے والا، اپنے چاہنے والوں پر قربان ہونے والا، عربوں کی آنکھ کا تارا (انگارہ بھی)، کروڑوں کی خیرات پانے والا، امن کیلئے سفر کرنے والا ـ ـ ـ ـ آزادی آزادی آزادی چیخ چیخ کر اپنا گلا خراب کرلیا چہرے پر جھریاں پڑگئیں مرتے دم تک کھانستے کھانستے آزادی مانگتا رہا، ہمیشہ موت کے سامنے سے گذرنے والا، مار سکا نہ کوئی مگر اپنی موت مرا، اسکی قوم کو ماتم کرتے دیکھا واقعی وہ اپنی قوم کا ہیرو تھا مرنے کے بعد بھی اپنی قوم کیلئے امر رہا ـ ـ ـ ـ کوئی بھی شخص یوں ہی مشہور نہیں ہوتا، مشہور اور باعزت شخص وہی ہوتا ہے جو اپنی قوم کیلئے اپنے آپ کو وقف کردے ـ ـ ـ ـ آج ایک ایسا شخص دنیا سے چلا گیا جسے اردو اور عربی اخبارات اپنی لیڈ پر لیتے تھے ـ ایک ایسا شخص جو اب دنیا میں نہیں رہا جب بھی بیرونی ممالک سے اپنی قوم کو آزادی دلوانے کی اپیل کرتا تو بدلے میں خیرات دیجاتی یا پھر بندوق کی گولیاں ـ آج اس قوم پرست انسان یاسر عرفات کو سلام کرتا ہوں جو اپنی قوم کو آزادی کے خواب دکھاتے دکھاتے دنیا سے چلاگیا اور جاتے جاتے اپنوں کی بہت ساری دعائیں بھی ساتھ لے گیا ـ

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

گدھا ہرگز نہیں !
اسپیشل افیکٹس
مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا ــــ بالکل جھوٹ...

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters