Tuesday, December 21, 2004

پڑوسی

پرانے پڑوسیوں کو دیکھ کر اندازہ ہوا کہ وہ ہمیں فلیٹ خالی کرتے ہوئے دیکھ کر سکون محسوس کر رہے تھے کیوں کہ صرف پانچویں منزل پر ہی نہیں پوری بلڈنگ میں صرف فیملی والے ہی ہیں سوائے ہمارے ـ کوئی بھی فیملی والا نہیں چاہتا کہ اسکا پڑوسی بیچلر ہو! ہم بیچلرس تقریبا دو سال سے زیادہ عرصے تک ان فیملی والوں کے پڑوسی رہے، ٹیپ ریکارڈ پر زور زور سے گانے بجانا، ٹی وی کا ساؤنڈ زیادہ رکھنا اور زور سے دروازہ بند کرنا یہ سب ہمارا معمول تھا جس کی وجہ سے پڑوسی اپنے دروازے اور کھڑکیاں ہمیشہ بند رکھتے تھے ـ نئے فلیٹ کو شفٹ ہوتے وقت ہم بیچلرس بھی خوش ہیں کہ نئی جگہ نئی بلڈنگ کے پاس نئے پڑوسیوں کو دیکھنا نصیب ہوگا یوں بھی ان پرانے پڑوسیوں سے بور ہوچکے ہیں، روزانہ وہی چہرے مگر اب نئے چہرے دیکھنے کو ملیں گے ـ اس نئی شاندار پچیس منزلہ عمارت کے آس پاس بالکل ایسی ہی ہمہ منزلہ عمارتیں بھی ہیں، ہر بلڈنگ میں تقریبا سو، دیڑھ سو فلیٹس ضرور ہیں ـ آس پاس کی بلڈنگوں کے فلیٹوں میں رہنے والوں نے تقریبا ایک سال تک اپنی کھڑکیوں کو بند رکھا تھا کیوں کہ جب یہ بلڈنگ تیار ہورہی تھی تو دھول مٹّی اور اس سے بڑھ کر کنسٹریکشن کے وقت ہونے والی آوازوں نے ان عمارتوں میں رہنے والوں کو بہت پریشان کیا تھا اب جب کہ یہ بلڈنگ تیار ہوگئی تو پڑوسی بلڈنگوں کے فلیٹوں میں رہنے والوں نے اپنی کھڑکیاں کھول کر سکون کا سانس لیا مگر انہیں کیا پتہ کہ اس نئی بلڈنگ کے ایک فلیٹ میں ہم بھی آرہے ہیں ـ ہم ساتھیوں نے مشورہ کیا کہ نئی جگہ شرافت سے رہیں گے اور پڑوسیوں کا احترام بھی کریں گے ـ نئے فلیٹ پر پہنچتے ہی ایک ساتھی نے زور سے گانا کیا بجایا کہ پڑوس کی بلڈنگ میں ساتھ والے فلیٹ میں رہنے والوں نے اپنی کھڑکیاں بند کرلیں ـ

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

ہیلپ
نشہ
ٹائپنگ
ٹیکسٹائل
بال
’فارمولہ ون‘
مسافر
جیون
کھانا
روبوٹ کی شرارت

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters