Tuesday, December 21, 2004

حسینہ

روزانہ دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد دفتر کو جانے کے راستے میں ایک لڑکی سے نظروں کی ملاقات ہوتی رہتی ہے، یہ سلسلہ پچھلے تین مہینوں سے چل رہا ہے ـ یہ لڑکی روزانہ دوپہر ڈھائی بجے کالج کی بس کے انتظار میں ایک عمارت کے نیچے کھڑی رہتی ہے اور میرا گذر بھی روزانہ اسی عمارت کے نیچے سے ہوتا ہے ـ اگر لڑکی کہیں کنارے کھڑی ہو تو میں اسے جھانک کر دیکھے بغیر نہیں جاتا اسی طرح وہ بھی مجھے دیکھے بغیر نہیں مڑتی، روزانہ پابندی سے ہم دونوں کے درمیان نظروں کی ملاقات ہوتی رہتی ہے ـ پتہ نہیں وہ مجھے کیوں دیکھتی ہے مگر میں تو اسکے خوبصورت مکھڑے کو دیکھتا ہوں اگر ایک دن وہ مجھے نظر نہ آئے تو دل کو سکون نہیں ملتا ـ کل دوپہر کو پتہ نہیں مجھے کیا ہوگیا تھا کہ ہمیشہ کی طرح اس حسینہ سے نظروں کی ملاقات ہوئی اور اسے دیکھ کر مسکرا دیا اور ساتھ میں آنکھ بھی ماردیا ـ میرے آنکھ مارنے سے لڑکی کچھ حیران اور کچھ پریشان سی ہوکر مڑگئی ـ میں خود پریشان ہوگیا کہ یہ میں نے کیا کردیا! یہ میری شرارت تھی یا میری آنکھ کی؟ بغیر سوچے سمجھے اسے آنکھ کیسے مار دیا؟؟ پھر بڑے بڑے قدم اٹھاتے ہوئے آفس کی جانب چل پڑا ـ دفتر پہنچ کر سوچنے لگا میں نے آج ایسی حرکت کیوں کیا؟؟؟ شام تک اس لڑکی کے بارے میں دریافت کرلیا، یہ ایک لبنانی لڑکی ہے جسکے چار بڑے بھائی بھی ہیں! اب پتہ نہیں کل میرا کیا حشر ہوگا، اگر کل میرے ہاتھ پیر سلامت رہیں تو اگلا پوسٹ ضرور لکھوں گا ـ

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

چائنیز
ننھے منے
بیچاریاں
پڑوسی
ہیلپ
نشہ
ٹائپنگ
ٹیکسٹائل
بال
’فارمولہ ون‘

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters