Friday, December 24, 2004

شعیب

علی اور سکندر یہ دونوں نام مجھے بہت پسند ہیں ویسے میرا نام شعیب بھی کوئی برا نہیں ہے ـ جب میں چھوٹا تھا تو پورے خاندان ہی میں نہیں پورے اسکول، پورے علاقے میں اور دور دور تک شعیب نام کا کوئی نہیں تھا مگر آج ہر سو بچوں میں ایک کا نام شعیب رکھا جاتا ہے ـ انگریزی کے چھ اور اردو کے چار حروفوں سے بنا شعیب نام مجھے پہلے پسند نہیں تھا مگر اب اپنے نام پر فخر کرتا ہوں، غیر اردو ـ عربی دان میرے نام کو سویٹ نیم (پیارا نام) کہتے ہیں ـ مزے کی بات یہ ہے کہ میرا نام تو شعیب ہے مگر اسکا مطلب کبھی جاننے کی کوشش نہیں کیا، کہتے ہیں یہ ایک ہزاروں سال پرانی زبان ہے جسے عبرانی کہتے ہیں اور اس دور کے ایک معزز ہستی کا نام بھی شعیب ہی تھا ـ پاسپورٹ میں میرا پورا نام ’’ٹیپو محمد شعیب‘‘ ہے مگر شعیب کو چھوڑ کر شروع کے دونوں نام مجھے پسند نہیں اور ہر جگہ صرف شعیب ہی لکھا کرتا ہوں اگر کوئی مجھ سے پورا نام پوچھے تو صرف شعیب ہی کہتا ہوں ـ جب میں چھوٹا تھا اور رشتہ داروں کو پتہ چلا کہ میرا نام شعیب ہے تو سبھی نے تعجب کیا کہ یہ کیسا نام ہے مگر ہے تو پیارا نام، شعیب نام سننے اور پکارنے میں اچھا لگتا ہے اور چند لوگ ایسے بھی ہیں جو شعیب کو تلّفظ کے ساتھ ادا نہیں کرسکتے یعنی شعیب کا جملہ اس طرح ادا کرتے ہیں صحیب، سویب، شیب یا پھر صاحب ـ ـ ـ اور اسکول میں مجھے سیب کہہ کر چھیڑتے تھے تو بہت غصّہ آتا تھا ـ آج نئے ملنے والوں کو اپنا نام شعیب بتاتا ہوں تو کہتے ہیں: اووہ شعیب اختر! ـ ـ ـ جواب میں کہتا: اختر پختر کچھ نہیں میرا نام صرف شعیب ہے ـ والد نے میرا پورا نام ٹیپو محمد شعیب رکھا تھا اور جب اپنے والد سے ٹیپو کے متعلق پوچھا تو پتہ چلا ٹیپو ہمارے دادا کا نام تھا اور میرے دیگر بھائی بہنوں کے ناموں میں بھی ٹیپو نام جڑا ہوا ہے ـ خاندان اور پڑوسی کہتے ہیں کہ والد نے ہم بھائی بہنوں کے نام بہت ہی عمدہ اور خوبصورت رکھے ہیں، میرا نام شعیب اور باقی دو بھائیوں کے نام عمیر اور معاذ ـ پورے اسکول، کالج اور انسٹیٹیوٹس میں اکیلا شعیب تھا، جہاں بھی جس کمپنی میں نوکری کیا وہاں بھی اکیلا شعیب تھا اور آج بھی جس کمپنی میں نوکری کر رہا ہوں، یہاں تقریبا پانچ سو افراد کام کرتے ہیں پھر بھی اکیلا شعیب ہوں ـ

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

ایک اور
انوکھی جہالت
میک اپ
ٹریفک
سنڈے ایڈیشن
Buhaira Corniche - Evening view
پوسٹ
جو بھی ہو
بچ گیا
حسینہ

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters