Tuesday, January 04, 2005

برف

یقین ہی نہیں ہوتا، پھر بھی یقین کرسکتا ہوں کیونکہ چہارشنبہ کے دن اخبار کے پہلے صفحہ پر ایک تصویر چھپی تھی اور اس تصویر میں دکھایا گیا تھا کہ پہاڑوں اور کھنڈروں پر برفیلی چادر بچھی ہوئی ہے اور تصویر کے اوپر انگریزی میں لکھا تھا: جی ہاں! یقین کیجئے کہ یہ راس الخیمہ کا منظر ہے اور امارات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسنو فال ہوا ہے ـ ویسے جس دن یعنی بروز منگل راس الخیمہ میں اسنوفال ہوا، شارجہ اتنا سرد ہوچکا تھا کہ بیان سے باہر ہے، میں نے محسوس کیا جیسے فریج میں بیٹھا ہوا ہوں اور ننگے پیر زمین پر کھڑا ہوا تو لگا جیسے برف پر کھڑا ہوں ـ یہاں امارات میں لوگ اکثر کاٹن کے ملبوسات پہننا پسند کرتے ہیں مگر اس دن تمام لوگ گرم کپڑوں میں دکھائی دیئے، سچ مچ شارجہ بہت سرد ہوچکا تھا لڑکیوں نے تو ہاتھوں میں گلاؤز بھی پہن لئے ـ اس دوران ٹھہر ٹھہر کر بارش بھی ہوتی رہی جس کی وجہ سے دبئی اور شارجہ میں ٹریفک جام رہا اور سڑکوں پر پانی ٹخنوں کے اوپر تک آگیا تھا ـ عجیب بات ہے کیونکہ یہاں امارات میں جہاں ہر جگہ دھول مٹی، ریگستان پہاڑ اور دو جانب سمندر ہے مگر اچانک اسنوفال!!! تعجب ہے بھئی!!

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

تحفہ
آئس کریم
جاپانی
ٹیکسی ڈرائیور
چلتے چلتے
واہ
8.5
سونامی
بارش
شوق

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters