Friday, January 14, 2005

چھوٹا سونامی؟

منگل کی صبح سے ہی تیز اور بہت ہی تیز ہوائیں گشت کر رہی ہیں، تیز ہواؤں کی وجہ آس پاس کی چیزوں سے پتہ چلا کہ ماحول میں کچھ گڑبڑ ضرور ہے ـ میرے بیڈروم کی بند کھڑکیاں بتا رہی تھیں کہ صبح صبح کس قسم کی ہوائیں چل رہی تھیں ـ ویسے خوش قسمتی سے آج بروز منگل آفس میں میرے لئے چھٹی ہے کیوں کہ سنڈے کے دن آفس میں کام تھا جس کی وجہ سے آج منگل کو چھٹی مل گئی ـ دوپہر دو بجے اپنی بلڈنگ سے باہر آیا تاکہ کچھ کھایا پیا جائے، ہواؤں کیساتھ باتیں بھی گشت کر رہی تھیں کہ آج صبح صبح سمندر کا پانی اپنی سطح سے اوپر آگیا ـ میں نے کچھ خاص نوٹ نہیں لیا کیوں کہ آج بھی پورا متحدہ عرب امارات روز کی طرح مصروف تھا ـ چھٹی کا دن ہے اوپر سے موسم بھی حسن کی طرح خطرناک، میں نے عجمان بیچ جانے کا فیصلہ کرلیا کیوں کہ دل نے چاہا عجمان جاکر بیئر پیا جائے ـ شام تقریبا پانچ بجے عجمان کے سمندر کنارے (بیچ) پر پہنچا، اوووہ ـ ــ واقع یہاں تو تباہی ہے، سمندر کی تیز لہریں ایسے آرہی تھیں جیسے شہر کو نگلنا چاہتی ہوں ـ آس پاس کا ماحول بتا رہا تھا کہ صبح صبح سمندر کا پانی ابل کر قریب کی سڑکوں تک آگیا جس کی وجہ سے سمندر سے پہلے جہاں پر صرف ریت ہوتی ہے اب یہاں چھوٹے چھوٹے تالاب بن گئے ہیں ـ آج بروز چہارشنبہ، صبح نو بجنے میں ابھی پندرہ منٹ باقی ہیں، نہانے کے فورا بعد اخبار اٹھاکر موٹی سرخیاں پڑھنا شروع کردیا، او ہو، آج کی ہیڈ لائن: سمندر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بلند لہریں، سمندر کا پانی اچھل کر سڑکوں پر آگیا اور چند علاقوں میں زلزلے کے خفیف جھٹکے بھی محسوس کئے ـ سرخی کے نیچے تصویروں میں دکھایا گیا لوگ پانی میں آدھے ڈوبے ہوئیں ہیں ـ اخبار کے ذریعے حکومت نے عوام کو انتباہ کردیا: دو دن کیلئے سمندر کے قریب نہ جائیں ـ مگر میں نے اسی دن اپنے موبائل فون کے ویڈیو پلائر میں سمندر کی اونچی لہروں کو ریکارڈ بھی کرلیا اور آفس آکر ساتھیوں کو سمندر میں اونچی لہروں کا ویڈیو دکھایا ـــــ آج آفس میں ایک بار پھر پورا دن سونامی مذاکرات کی نظر ہوگیا ـ

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

امریش پوری
بالی ووڈ
میکنٹوش
فلاش
بلوتوتھ
عینک
جئے ہند
خوش آمدید
شیطان
ہجڑے

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters