Friday, January 14, 2005

اردو بلاگ

شروع میں جب اپنا کوئی بلاگ نہیں تھا اور بلاگ کے بارے میں زیادہ جانکاری بھی نہیں تھی، دوسروں کو دیکھ آہستہ سے انگریزی میں بلاگ لکھنے کی شروعات کیا اور پھر گوگل کی اردو سائٹ پر تلاشی کے بعد یہ جانکر حیریت کیساتھ خوشی بھی ہوئی کہ انٹرنیٹ پر چند لوگ اردو میں بھی بلاگ لکھتے ہیں ـ اردو بلاگرس کے طفیل کچھ نئی جانکاری حاصل ہوئی، سب سے پہلے اردو یونیکوڈ کے بارے میں پتہ چلا پھر یونیکوڈ کو ایچ ٹی ایم ایل میں ملاکر لکھنا سیکھا ـ اور جب یہ پتہ چل گیا کہ اردو یونیکوڈ کیساتھ انٹرنیٹ پر لکھنا اب میرے لئے بالکل آسان ہوگیا ہے ـ اب اردو کہاں لکھوں؟ انٹرنیٹ کے کن صفحات پر لکھوں؟؟ میرے انگریزی بلاگ پر اردو یونیکوڈ کی مدد سے لکھ تو سکتا تھا مگر ایچ ٹی ایم ایل کے بارے میں زیادہ جانکاری نہیں تھی ـ پھر کیا ہوا، جن اردو بلاگرس کو دیکھ کر اردو بلاگ بنانا سیکھا انہی کے بلاگ پر کیمنٹس کی جگہ اردو میں کچھ بھی لکھ بھر دیتا تھا بالکل اسی طرح جب کسی چھوٹے بچے کے ہاتھ رنگین پنسل اور ایک سفید کاغذ دیدیا جائے ـ ویسے کسی نے مجھے سکھایا نہیں کہ اردو بلاگ کیسے بنتا ہے، وہ تو اردو بلاگرس کی سائٹس پر وزٹ کرتے کرتے خود سیکھ لیا ـ پرانے اردو بلاگرس میری چھچوری حرکتوں سے ناراض ضرور ہوگئے اگر میں ان کی جگہ ہوتا اور کوئی میرے بلاگ کے کیمنٹس میں آکر گند پھیلاتا تو میں اس سے بگڑ جاتا ـ یہ تو اچھا ہوا کہ جلدی سے اپنا خود کا اردو بلاگ بنالیا، پھر مسئلہ پیدا ہوگیا کیونکہ میں ایک ساتھ دو بلاگ لکھتا ہوں ایک انگریزی میں اور دوسرا یہ اردو بلاگ ـ اب مجھے نہیں لگتا کہ کوئی کسی کے بلاگ پر وزٹ کرے اور تبصرہ بھی لکھے، کیوں کہ آج ہر کوئی بلاگ لکھ رہا ہے اور میں سمجھتا ہوں کسی کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ دوسروں کے بلاگ پڑھنے کے بعد کیمنٹس لکھے ـ رہی بات اردو بلاگرس کے تبصرے والے خانے اس لئے بھر دیتا تھا کہ وہ میرے لئے نیٹ پر اردو لکھنے کی شروعات تھی ـ اور جب اپنے اردو بلاگ کو اردو بلاگرس کے رنگ میں شامل کروایا تو محسوس ہوا کہ میں نے کچھ غلط کردیا، ہر ایک اردو بلاگر کی سائٹ پر وزٹ کیا انکے پوسٹ پڑھے اور محسوس کیا کہ ان تمام اردو بلاگرس کے خیالات سب ایک جیسے اور میرے خیالات مختلف ہیں ـ بالآخر کچھ سوچ کر اپنے اردو بلاگ کو اردو بلاگرس کے رنگ میں ہی رہنے دیا ـ پہلے سوچا ایک ہی بلاگ پر انگریزی اور اردو استعمال کروں، پھر چند ایسے مسائل پیدا ہوگئے کہ اب انگریزی بلاگ میں صرف انگریزی اور اس اردو بلاگ میں صرف اردو الفاظوں کا استعمال کرتا ہوں ـ وجہ یہ ہے کہ میرے انگریزی بلاگ پر بہت سارے دوست اور دوسرے جان پہچان والے وزٹ کرتے رہتے ہیں اور میرے انگریزی بلاگ میں شرافت کیساتھ صرف مہذب الفاظ استعمال کرتا ہوں تاکہ دوستوں میں اپنی عزت بحال رکھ سکوں ـ اپنے انگریزی بلاگ کیلئے بہت کم اور اس اردو بلاگ کیلئے بہت زیادہ لکھتا ہوں کیونکہ انگریزی میں بہت ٹائپ کرلیا اب اردو میں ٹائپنگ کا شوق پورا کر رہا ہوں ـ میرے اس اردو بلاگ میں لکھے جانے والے تمام الفاظ میرے اپنے ذاتی خیالات ہیں اور اپنے ان عمدہ خیالوں کو اس اردو بلاگ میں محفوظ کر رہا ہوں، اپنی رنگین زندگی کے بارے میں کھل کر لکھتا ہوں ـ ویسے اردو بلاگس کوئی نہیں پڑھتا، اگر کوئی اردو بلاگس پر وزٹ بھی کرتا ہے تو مسئلہ فونٹ ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کرنا وغیرہ ــــــ اور مجھے خوشی ہوگی کہ کوئی میرے اس اردو بلاگ کے پوسٹ نہ پڑھے اگر پڑھ لے تو، پلیز ـ مجھے برا بھلا نہ کہے کیوں کہ میں دل سے برا نہیں، اسکے علاوہ خوش مزاج اور نئے خیالات کا لڑکا ہوں ـ
Blogger Asma said...

Assalamoalaykum w.w.!!!

Hm....... Nahi ppl do read blogs and comment on it!!!

So many posts .... saw that pic of ur office n appartemnt.. good place!

Wassalam

January 25, 2005 3:06 AM  
Blogger Danial said...

No body is angry Shoaib. Your new blog looks really good. May I suggest a few things? First of all your main page is very lengthy. Also there should be someway to contact you rather than comments and the shout box. Urdu Naskh Asiatype is property of BBC urdu and its protected by copyright laws. Why don't you use Nafees web Naskh?

February 23, 2005 2:50 AM  

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

دبئی شاپنگ فیسٹیول
چھوٹا سونامی؟
امریش پوری
بالی ووڈ
میکنٹوش
فلاش
بلوتوتھ
عینک
جئے ہند
خوش آمدید

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters