Friday, January 28, 2005

انجوائیمنٹ

میرے فلاٹ والے ساتھی چھٹی کے دن پائجامہ پہن کر، کپڑے واش کرنے، فلاٹ کی پاکی صفائی کرنے، مزیدار ڈشیں بنانے اور پھر سی ڈی لگواکر فلمیں دیکھنے بیٹھ جاتے پھر شام کو کسی بڑے شاپنگ مال یا کورنیش کے سامنے یا پھر سمندر کنارے تھوڑی دیر ٹہل کر واپس آجاتے ہیں اور رات کو کھانا کھانے کے بعد پھر کوئی مووی دیکھ کر سوجاتے ہیں ــــ بس ختم ہوگئی چھٹی ـ لیکن میں تھوڑا مختلف ہوں، چھٹی کیا چیز ہے کوئی مجھ سے پوچھے اور فلاٹ میں ایسے رہتا ہوں جیسے مہمان ہوں، کسی کو خبر ہی نہیں ہوتی کہ کب فلاٹ سے نکلا پھر رات سب کے سونے کے بعد اپنے موبائل فون کی روشنی سے اپنا پائجامہ دھونڈ کر پہن لیا اور پھر آہستہ سے اپنے بیڈ پر سوگیا ـ یہ میرا معمول ہے ـ چھٹی کے ایک دن پہلے رات دیر سے سوتا ہوں اور چھٹی کے دن صبح دیر سے اٹھتا ہوں ـ نہانے کے بعد چائے پیا، کپڑے تبدیل کئے اور بغیر کسی آواز کے فلاٹ کے باہر نکل گیا ورنہ اگر کسی ساتھی نے دیکھ لیا تو آواز آئے گی: شعیب بھائی کہاں جارہے ہو، شعیب کہیں مت جانا آج دوپہر کو بریانی بن رہی ہے، شعیب اگر دبئی جارہے ہو تو تھوڑی دیر انتظار کرو میں بھی ساتھ چلوں گا، شعیب جلدی سے پائجامہ پہن کر آؤ فلاٹ کی صفائی کرنی ہے، وغیرہ وغیرہ ـ ـ ـ ـ مجھے ایڈونچر کرنا، لمبے سفر پر جانا، نئے علاقوں کو دیکھنا، دوسروں سے جان پہچان بنانا، نئی معلومات حاصل کرنا وغیرہ بہت پسند ہے ـ چھٹی کے دن میں کہاں ہوں خود کو نہیں معلوم ـ چاکلیٹ اور آئس کریم کا شوقین ہوں پھر رات کو کسی اچھے سے ریسٹورنٹ میں کھانا کھاکر رات دیر یعنی ایک بجے کبھی دو بجے اپنے فلاٹ میں داخل ہوتا ہوں جہاں سب سوچکے ہیں ـ اس کا یہ مطلب نہیں کہ صرف اکیلے گھومنا پھرنا پسند ہے، موقع ملا تو دوستوں کے ساتھ بھی جاتا ہوں، جب بھی تھیٹر میں فلم دیکھنا ہو تو باقاعدہ ہم آٹھ یا دس ساتھی ہوتے ہیں ـ مگر ایسے ساتھیوں کو اپنے ساتھ گھمانے نہیں لیجاتا جو چھچورے یا نخرے باز ہوتے ہیں مطلب کہ جلد تھک جاتے ہیں، اچانک موبائل پر فون آیا تو ٹیم چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں، شام ہوتے ہی واپس جانے کی بات کرتے ہیں، دھوپ میں چل نہیں سکتے، بارش میں تھوڑا بھی بھیگنا پسند نہیں، کھانے پلانے میں کنجوس ہوتے ہیں ایسے دوستوں کے ساتھ گھومنا مجھے بالکل پسند نہیں ـ رہا چھٹی کا سوال چھٹی کا دن تو میرے لئے مکمل انجوائیمنٹ کا دن ہے ـ

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

سالار
اردو بلاگ
دبئی شاپنگ فیسٹیول
چھوٹا سونامی؟
امریش پوری
بالی ووڈ
میکنٹوش
فلاش
بلوتوتھ
عینک

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters