عمر شریف
کبھی دیکھا نہیں صرف سنا تھا کہ اردو دان کو ہنسانے والا بہت بڑا چھچورا ہے ـ پرسوں اپنے ایک پاکستانی دوست کے فلاٹ میں عمر شریف کا ڈرامہ دیکھنا نصیب ہوا، واقع لوگوں کو ہنسانے والا بہت بڑا جوکر ہے ـ عمر شریف کے ڈرامے میں ایک خاص بات جو میں نے نوٹ کیا اور سنا بھی تھا کہ وہ ہندوستان، ہندوستانیوں، ہندوستان کے فلمی اداکاروں پر ہمیشہ طنز کرتا ہے یعنی کہ پاکستانی ناظرین میں اپنا ڈرامہ کامیاب کرنے کیلئے ہندوستان کے خلاف کچھ نہ کچھ بولنا یا کر دکھانا اسکا پیشہ ہے ـ
مانتا ہوں کہ ایک جوکر پبلک کو ہنسانے کیلئے کچھ بھی بول سکتا ہے اپنا ایمان اور اپنے ملک کی شان کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کو ہنسانا چاہتا ہے ـ اور پبلک بھی جوکر کی عجیب حرکتوں اور اسکی باتوں سے لطف اندوز ہوکر تالیاں بجاتے ہیں ـ شاید یہ بھی ایک قسم کا انٹرٹینمنٹ ہے ـ
فی الحال سننے میں آیا ہے کہ عمر شریف ہندوستانی فلموں میں کام کر رہا ہے کہ اسکی زندگی کی آخری خواہش بھی یہی ہیکہ وہ بالی ووڈ کے اداکاروں کیساتھ کام کرے ـ میری نیک تمنّائیں ہیں کہ عمر شریف اپنی عمر کے اس آخری دور میں ہندوستانی فلموں کے ذریعے اپنی چھچوری حرکتوں سے ایسا کچھ کر دکھائے کہ دونوں پڑوسی ملکوں کے عوام ایکدوسرے کا احترام کریں ـ