Friday, February 04, 2005

پکنک کی تصویریں

بقر کی چھٹیوں میں پکنک کے موقع پر اتاری گئیں تصویریں پرنٹ ہوکر آگئیں ـ تصویروں کا پرنٹ ’’کوڈاک‘‘ اسٹوڈیو سے کروایا، تمام تصویریں بہت ہی صاف اور عمدہ تھیں مگر ـ ـ ـ پکنک منانے گئے ہم تمام دوست جو تعداد میں دس اور دو کاروں میں سوار ہوکر گئے تھے، ریگستان میں اتاری گئی تصویریں دیکھ کر لگ رہا تھا جیسے ہم سب جنگ کے میدان میں کھڑے ہوں ـ جمعہ کی نماز کے بعد خوبصورت مسجد کے سامنے اتاری گئی تصویروں میں جیسے ہم جنازے کی نماز ادا کر رہے ہیں ـ نماز کے بعد ایک ریسٹورنٹ میں دوپہر کے کھانے کے وقت نکالی گئی تصویر میں لگا جیسے ہم سب گھر میں بیٹھے کھانا کھا رہے ہیں ـ ہائی وے پر اپنی گاڑیوں کو کنارے کھڑی کرکے اتاری گئی تصویر دیکھ کر کوئی بھی کہہ سکتا ہے جیسے ہم پولیس چیک پوسٹ سے گذر رہے ہیں ـ العین شہر میں دونوں کاروں کے سامنے کھڑے ہوکر ہم تمام دس ساتھیوں نے جو گروپ فوٹو لیا تھا، تصویر میں ایسے لگ رہے تھے جیسے کسی احتجاجی جلوس میں شریک ہوں ـ ایک اور مزیدار فوٹو بھی ہے جب ہم ریگستان میں پلٹیاں کھاتے ہوئے ایکدوسرے کو دھکا دیئے جارہے تھے، اس تصویر میں صاف نظر آرہا تھا جیسے ریگستانی کتّے ہمارا پیچھا کر رہے ہوں یا پھر ہم سب مل کر کسی بیل کیساتھ بل فائٹنگ کے گیم میں شامل تھے ـ پہاڑ کے اوپر اتاری گئی تمام تصویروں میں ہم سب ایسے لگ رہے تھے جیسے بارات میں آئے ہیں ـ تصویریں صاف بتا رہی تھیں کہ ہم میں سے کسی کو بھی فوٹو گرافی کا فن نہیں تھا، ایسا معلوم ہورہا ہے جیسے یونہی آنکھ بند کرکے تصویریں اتاری گئیں ہوں ـ اچھا ہوا کہ میری تصویریں بہت کم تھیں یعنی زیادہ تصویروں میں میرا نظر آنا مشکل ہے پھر بھی پکنک پر بہت مزہ آیا اور یہ پکنک ہمارے لئے ایک یادگار بھی ہے ـ

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

ڈبل بس
عمر شریف
سائبر کیفے
تھنڈ میں گرم
ماڈرن نقشہ
پوسٹ
بچپن میں
جنت
آج زلزلہ
ترقی چاہتا ہوں

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters