Monday, April 02, 2012

شراب، عرب امارات میں

حرام ہے ـ مگر پورے امارات میں نہیں بلکہ صرف ابوظبی اور شارجہ میں حرام ہے ـ بقیہ اماراتی شہروں میں جائز ہے علاوہ ازیں دبئی اور عجمان میں جائز ہی نہیں بلکہ باعث ثواب بھی ہے ـ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ابوظبی اور شارجہ میں کوئی شرابی نہیں! جیسے ہی اپنے موبائل پر نمبر ڈائل کیا شراب کی بوتل دروازے پر پہنچ جاتی ہے ـ کتنا عجیب ہے! ایک نہایت چھوٹی سی ریاست، جس میں سات چھوٹے شہر اور ان میں سے دو شہروں میں شراب حرام ہے اور بقیہ پانچ شہروں میں جائز ـ عرب امارات، جو ترقی پذیر ملکوں میں سے ایک ہے، یہاں خالص غریب مزدوروں پر شرعی قانون نافذ ہے اسکے علاوہ انسانی حقوق کے طفیل عالمی قانون کی پاسداری بھی ہے ـ سات شہروں والے اس چھوٹی سی ریاست امارات میں رہنے والے غیر ملکیوں کو آج تک یہاں کے قاعدے قانون کے بارے علم نہیں، ویسے دیکھا جائے تو یہاں کا قانون ایک عام آدمی کی سمجھ سے باہر ہے ـ ہر ہفتے، مہینے یہاں کے قانون میں تخفیف اور ترمیم ہوتی رہتی ہے ـ ١٩٧٩ء میں انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے والا یہ عرب ملک جس میں دنیا بھر کی تمام قومیں آباد ہیں، یہاں لوکل شہری ٣٠ فیصد اور بقیہ ٧٠ فیصد غیر ملکی ہیں ـ غریبی اور ڈاکہ زنی میں پیدا ہوئے اس عرب ملک نے جو آج سنگا پور سے دو قدم آگے اور ہانگ کانگ سے چار قدم پیچھے کھڑا ہے، انگریزوں کے طفیل تیل کی دولت سے مالا مال، اسلامی شریعت والے اس ملک میں نشہ آور شراب حرام ہے مگر اکثریت کی پسندیدہ مشروب بھی ـ
Anonymous Islamic Names said...

Thanks for the article

April 26, 2012 2:26 AM  

Post a Comment