Friday, February 25, 2005

پانچ انگلیاں

ہمارے ملک میں ایک نہیں دو نہیں کئی مذہب اور درجنوں فرقے ہیں اگر آپس میں دو فرقے لڑ پڑیں تو تیسرا فرقہ یا تو فائدہ اٹھائے گا یا پھر دونوں فرقوں میں بھائی چارگی بحال کرنے کی کوشش کرے گا ـ مگر وہاں عراق میں ایک ہی مذہب کے دو فرقے لڑ کر مرجائیں کوئی پوچھنے والا نہیں ـ پورا کا پورا میڈیا جھوٹا نہیں ہوتا ـ ساری دنیا اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے کہ عراق میں ایک ہی مذہب کے دو گروہ آپس میں ایکدوسرے کیلئے خون کے پیاسے ہیں ـ عبادت گاہوں میں بم دھماکوں کا سلسلہ پاکستان سے اب عراق پہنچ گیا، لوگ عبادتوں میں مشغول پھر اچانک خون میں لت پت لاشیں ـ یہ کیسا ملک، کیسا ماحول، کس قسم کی ذہنیت کے لوگ ہیں معلوم نہیں ـ ملک کا حاکم ہی نہیں تو اور کیا ہوسکتا ہے ـ معمولی سی مثال یہاں امارات کا نظام ایسا ہے کہ دنیا میں جو کچھ بھی ہو اور ہوتا رہے مگر یہاں ایک ہی فلیٹ میں ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی سب ایک ہی دسترخوان پر کھانا کھاتے ہیں جس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی اور کسی کی مجال ہے جو یہاں آپس میں مذہبی اختلافات کا ذکر چھیڑے ـ سب جانتے ہیں صرف دبئی ہی نہیں پورے امارات میں دنیا بھر کے تمام مذہبوں کو ماننے والے لاکھوں لوگ آباد ہیں اور یہاں پہچاننا مشکل ہے کہ کون ہندو اور کون مسلمان ہے ـ سب کی انگلیاں کاٹو تو ایک ہی رنگ کا خون بہتا ہے ـ امارات چونکہ ایسا ملک ہے یہاں دنیا کے کونے کونے سے لوگ آتے پھر چلے جاتے ہیں، اپنے ملکوں میں مذہب پسندی اور یہاں آکر آپس میں بھائی چارگی ـ کیا یہ لوگ واپس اپنے ملکوں کو جاکر غیر مذہبی لوگوں کے ساتھ ملکر رہیں جیسا یہاں امارات میں سب ایک ساتھ ملکر رہتے ہیں ـ

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

بیلے ڈانس
مغلِ اعظم
انٹرنیٹ
روزگار
گرین چائے
طرزِ فیشن
ماموں
انیمیٹر
زبردست
یومِ حیوانیت

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters