Friday, March 04, 2005

ظالم شوہر

ہماری بلڈنگ کے برابر میں ایک اور پندرہ منزلے کی بلڈنگ، اس حساب سے برابر والے فلیٹ میں رات تین بجے ایک عورت کی چیخنے چلانے اور رونے کی آوازیں آرہی تھیں ـ چیخوں سے اندازہ ہوا کہ عورت پر کچھ زیادہ ہی تشدد ہو رہا ہے ـ رات دو بجے یوسف نائٹ شو دیکھنے کے بعد واپس آکر سونے ہی والا تھا کہ پڑوسی بلڈنگ کے برابر والے فلیٹ سے کسی عورت کی چیخیں سنائی دے رہی تھیں ـ ہمیں کھڑکیاں کھلی رکھ کر سونے کی عادت ہے ـ یوسف کو برداشت نہیں ہوا، عورت کی چیخوں سے اسے نیند نہیں آرہی تھی ـ بیقرار ہوکر کمرے کا لائٹ آن کردیا اور اسی کے ساتھ میں بھی جاگ گیا ـ تقریبا آدھے گھنٹے تک عورت کی چیخنے چلانے کی آوازیں آتی رہیں ـ چیخوں سے اندازہ ہوا کہ اس عورت پر بہت زیادہ ظلم ہو رہا تھا ـ یوسف نے اپنا موبائل اٹھایا اور بحیرہ کورنیش پولیس اسٹیشن کو خبر کردیا ـ کہ ہم سو نہیں سکتے کیونکہ ساتھ والی بلڈنگ کے فلیٹ سے چیخیں سنائی دے رہی ہیں، اور پولیس کو یہاں کا ایڈریس بھی بتا دیا ـ پولیس اور اس علاقے میں گھوم رہے سی آئی ڈی کے دو جوان سیدھے ہمارے فلیٹ میں داخل ہوگئے اور بیڈ روم کی کھڑکی سے جھانکتے ہوئے یوسف سے پوچھا کہ چیخوں کی آواز کونسے فلیٹ سے آرہی تھیں ـ یوسف نے ساتھ والی بلڈنگ کے فلیٹ کی طرف اشارہ کیا ـ مگر افسوس کہ پولیس کے آنے سے چند منٹ قبل ہی عورت نے چیخنا بند کردیا ـ اس وقت رات کے ساڑھے تین بج چکے تھے ـ پولیس نے پڑوسی بلڈنگ کا محاصرہ کرلیا ـ انسپکٹر نے کہا آدھی رات کو کسی کا دروازہ کھٹکھٹانا ٹھیک نہیں، پھر سے اگر چیخنے چلانے کی آواز آئے تب ہم فلیٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے اور کہا کہ وہ یہیں بلڈنگ کے آس پاس گھومتے رہیں گے ـ انسپکٹر نے ہمیں مطمئن کراکر بھیج دیا کہ جائیے آپ اپنے فلیٹ میں جاکر سوجائیے ـ پھر کیا ہوا پتہ نہیں، مجھے بہت نیند آرہی تھی کیونکہ ٹی وی پر آسکر ایوارڈ کی تقریب دیکھتے ہوئے رات دیر سے سویا تھا ـ دوسرے دن پتہ چلا کہ وہ ایک عربی کا فلیٹ ہے اور اس بلڈنگ کے واچ مین کا کہنا ہے کہ اس فلیٹ میں موجود عربی روزانہ اپنی بیوی پر تشدد کرتا رہتا ہے ـ یہ واقعہ دوسری مرتبہ رونما ہوا تھا، اگر پھر سے اس عورت کی چیخنے چلانے کی آواز آئے، ہم نے طئے کرلیا کہ فورا پولیس کو خبر کرکے اس ظالم شوہر کو سزا دلوائیں گے ایک تو ہماری نیند حرام کردیا تھا ـ

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

کچھ باتیں سائنس اور عقل کی پہنچ سے باہر ہوتی ہیں
کچھ غلطیاں
دبئی میں ہندوستانی
کاش کہ
اردو تماشہ
پانچ انگلیاں
چاکلیٹ
بیلے ڈانس
مغلِ اعظم
انٹرنیٹ

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters