Friday, March 04, 2005

اس بلاگ میں ـ

تمام بلاگرس کے خیالات ایک جیسے ہونا ضروری نہیں پھر بھی چند اردو بلاگرس کو دیکھ کر خیال آیا کہ اپنے بلاگ پر تہذیب، اخلاق اور معلوماتی تحریریں بھی لکھنا چاہئے ـ جب معلوم ہوگیا کہ بلاگ جو کہ اپنی روز مرّہ اور ذاتی خیالات کو لکھنا ہوتا ہے پھر اس بلاگ پر اپنے ذاتی خیالات کو لکھ کر پوسٹ کرنا شروع کردیا تو جناب قدیر صاحب نے میری تحریروں پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا جو کہ انکے خیال سے ٹھیک ہی کیا ـ ـ اس بلاگ میں مسئلے مسائل جیسا کچھ نہیں لکھتا کہ تبصروں کی ضرورت پڑے ـ تمام اردو بلاگرس عمدہ تحریریں لکھ رہے ہیں اور ان کا آپسی تبادلہ خیال بھی اچھا ہے ـ میری تحریریں اردو بلاگرس کو کھٹکتی ہیں کہ میں ان کی طرح نہیں لکھتا ـ چند اردو بلاگرس کی قدر کرتا ہوں جو اپنی تحریروں سے دوسروں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں ـ
Blogger Nabeel said...

ڈیر شعیب

تمہاری تحریریں اردو بلاگرز کو نہیں کھٹکتی اور نہ ہی تمہیں دوسروں کی پسند کے مطابق لکھنا ضروری ہے۔ تم نے کسی کے اختلاف رائے کو خوش اخلاقی سے تسلیم کیا ہے جو کہ قابل تعریف ہے۔

جہاں تک دانیال کا تعلق ہے تو اس نے محض تم سے انڈیا میں اردو کی زبوں حالی کے بارے میں سوال کیا تھا۔ اس کا کسی قسم کے تعصب سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ خود انڈیا کے لوگ بھی اردو کے بارے میں متفکر رہتے ہیں جیسا کہ اس مضمون سے ظاہر ہے۔ اگر تمہیں بہتر معلومات حصل ہوں تو ضرور اس کے بارے میں لکھو۔

ہماری اردو ترویج کی کاوش محض پاکستانیوں کے لیے ہی نہیں، تمام اردو جاننے والوں کے لیے ہے۔ انڈیا میں اردو بولنے والوں کی تعداد شاید پاکستان میں اردو بولنے والوں سے زیادہ ہو۔ میں نے تم سے اسی لیے گذارش کی تھی کہ تم اس کام میں اپنے طور پر ہمارا ہاتھ بٹاؤ۔ تم نے ذکر کیا تھا کہ تمہیں اردو فونٹس کو گرافکس پروگرامز میں استعمال کرنے پر عبور حاصل ہے۔ اگر تم ان معلومات کو عام کر سکو تو بہتوں کا بھلا ہو گا۔ Corel Draw کے نئے ورژن کے سوا کوئی دوسرا گرافکس کا پروگرام اوپن ٹائپ اردو فونٹس کو سپورٹ نہیں کرتا۔ اگر تم اس سلسلے میں ہماری مدد کرسکو تو ہم تمہارے شکر گزار ہوں گے۔

March 05, 2005 6:17 PM  
Blogger Danial said...

یہ آپ سے کس نے کہہ دیا کہ آپ کی تحریریں کھٹکتی ہیں؟ اگر ایسا ہوتا تو یقین مانئیے میں کبھی آپ کو اپنے بلاگ کے لنکس والے صفحے پر شامل نہیں کرتا۔ بلکہ ایمانداری کی بات یہ ہے کہ آپکا بانکپن، سادگی کافی پرکشش ہیں اردو بلاگز میں آپکا بلاگ ایک بہتریں اضافہ ہے اور میں تو آپکی انشا۶ پروازی سے پاک اردو پڑھ کر بہت محظوظ ہوتا ہوں۔ سب سے اہم بات تو یہ ہے کہ میرے بھائی اگر تمہارا بلاگ پسند نہ ہوتا تو کون اسے پڑھنے آتا؟

میرے تبصرے کا یہ مقصد قطعا نہیں تھا کہ میں آپ کو ہندوستانی سمجھ کر ایک کونے سے لگانے کی کوشش کروں۔ مجھے افسوس ہے کہ میں اپنی بات صحیح طرح آپ تک نہیں پہنچا پایا۔ بات دراصل یہ ہے کہ آپ واحد اردو بلاگر ہیں ہندوستان سے تو میں نے سوچا آپ سے اس بارے میں بات کی جائے۔ علاوہ ازیں آپ کیا سمجھتے ہیں کہ دیگر ہندوستانی اردو میں بلاگ کیوں نہیں کرتے۔ جیسا میں پہلے عرض کرچکا ہوں اردو آپ کی زبان پہلے ہے بعد میں ہماری ہے پھر کیا وجہ کی ہندوستان میں اردو کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگے ہیں؟

کیسی بچوں جیسی باتیں کرتے ہو شعیب بھائی۔ ہم یہاں آپ سے مدد مانگ رہے ہیں اور آپ پتہ نہیں کیا سمجھ رہے ہیں۔
ا

March 06, 2005 6:12 AM  
Anonymous Anonymous said...

میرے بھائی دانیال، میں اپنے گذشتہ تبصرے کے آخری الفاظ سے مطمئن ہوں ’’صرف ایک لکیر کیوجہ سے ہمارے خیالات اور سوچ کا بدل جانا تعجب ہے؟‘‘ آپ میری چالاکی سمجھیں یا کچھ اور میں نے لفظ ’’ہمارے‘‘ استعمال کیا ہے ـ آپکے جذبات کو چھیڑ کر مجھے بالکل اچھا نہیں لگا ـ آپ سے معذرت خواہ ہوں اور شرمندہ بھی ـ

نبیل بھائی کیلئے عرض ہے، میری آنے والی پوسٹوں پر توجہ فرمائیں ـ آپ کے خیالات اور جذبات کی قدر کرتا ہوں ـ امید ہے نزلہ اور زکام سے چھٹکارا پاچکے ہونگے ـ

قدیر احبد صاحب کے تبصرے سے بالکل ناراض نہیں ہوں، وقت ہی نہیں مل رہا کہ ان بلاگ وزٹ کروں کیوں کہ دفتر میں لفظ ’’اردو‘‘ کی تمام سائٹس بلاک ہیں ـ امید ہے بہت جلد انکے بلاگ پر آؤں گا، بہت تعریفیں سن رکھا ہے اب دیکھنا بھی چاہوں گا ـ

March 07, 2005 1:38 PM  

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

اف
اردو نسخ ایشیا ٹائپ
ظالم شوہر
چہلم
کچھ باتیں سائنس اور عقل کی پہنچ سے باہر ہوتی ہیں
کچھ غلطیاں
دبئی میں ہندوستانی
کاش کہ
اردو تماشہ
پانچ انگلیاں

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters