Saturday, July 23, 2005

دِل نے چاہا

میری گذشتہ پوسٹ پر دانیال اور اجمل صاحب کے اقتباسات کو پڑھ کر دِل نے چاہا مذہب اور سائنس کے متعلق چند سطریں اور لکھ دوں اور امید ہے میرا نام تسلیمہ نسرین اور سلمان رشدی کی لِسٹ میں نہ آئے ـ میں خود انہیں پسند نہیں کرتا کیونکہ ان دونوں نے ایک خاص مذہب کی توہین کی تھی جبکہ میرے خیال میں انسانیت، بھائی چارہ، پیار، محبت امن اور دوستی یہی سب زندگی گذارنے کا صحیح طریقہ ہے ـ کیا وجہ تھی کہ مذہب وجود میں آئے تھے؟ وہ کون ہیں جنہوں نے مذہب کی بنیاد رکھی، مذہب کے قانون و قاعدے بنائے؟ اس دور میں کوئی نیا مذہب وجود میں نہیں آتا؟ آج سوچ بھی نہیں سکتے کہ ایک نئے مذہب کی بنیاد ڈالیں؟ اس وقت موجود تمام مذاہب سینکڑوں سال قبل وجود میں آئے تھے مگر اب کیوں نہیں؟ مہذب لوگوں کی دعائیں ایک پتھر کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں جبکہ انسان کا ہی بنایا ہوا ایک بم پہاڑ کو ریزہ ریزہ کردیتا ہے ـ انسان بچپن سے مذہبی رسومات میں پلا بڑھا اور وہ اپنے مذہب کی ہر بات کو آنکھ بند کرکے یقین کرلیتا ہے اگر اپنے مذہب میں واہیات بھی ہیں تب بھی ـ قصے کہانیوں نے ہم انسانوں کو مختلف قوموں میں بانٹ دیا ـ شاید ہی کوئی بتاسکے اس وقت دنیا میں کتنے مذہب ہیں؟ ایک طرف دنیا کا قدرتی نظام اور دوسری طرف طاقتور حاکم ـ یہاں انسان حاکم بھی ہے اور محکوم بھی ـ ایک بادشاہ دوسرے ملک کے بادشاہ کو شکست دیکر اسکی حکومت پر قبضہ کرلیتا تھا ـ اور آج بھی وہی روایت ہے، طاقتور ملک کمزور ملکوں پر اپنا دبدبہ قائم رکھنا چاہتا ہے ـ عبادات اور دعاؤں سے جنگ جیتنا صرف قصے کہانیوں میں لکھا ہے ـ عنقریب سائنسدان بتائیں گے کل صبح ٹھیک نو بجے فلاں جگہ زلزلہ ہوگا ـ مجھے یقین ہے مذہبی لوگ سائنسدان کو منحوس سمجھیں گے یا پھر اسے زلزلے سے ہوئی تباہیوں کا ذمہ دار ٹھہرائیں گے کیونکہ بیچارے سائنسدان نے عوام کو زلزلے سے آگاہ کردیا ـ چاند اور سورج کے درمیان زمین کا گردش کرنا کسی مذہب نے نہیں بلکہ سائنس نے دریافت کیا ہے ـ شکر ہے ان انسانوں کا جنہوں نے دنیا کو بتادیا کہ بارش کیسے برستا ہے، آسمان میں بجلیاں کیوں چمکتی ہیں، زلزلے کیوں ہوتے ہیں، چاند میں کیا ہے، سیاروں سے کیا فائدہ ہے وغیرہ ـ مہذب لوگ سونامی کو خدا کا عذاب سمجھتے ہیں ـ سونامی سے لاکھوں اموات کا ذمہ دار کون ہے اور عراق میں ہلاک ہو رہے ہزاروں انسانوں کا ذمہ دار کون؟ قدرت کی مرضی دنیا میں جہاں چاہے عذاب نازل کردے مگر یہ کام تو امریکہ بھی کر رہا ہے ـ

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

دھماکوں کا موسم
شیطان
C-u-4-m.
برسات کا موسم
میرا ہندوستان
فلمیں دیکھو !
Urdu Graphics
مــڈگاســکــر
برٹش میڈیا
شیطان بن سکتا ہے

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters