Sunday, July 17, 2005

میرا ہندوستان

آج میرے ملک ہندوستان کی فوج اتنی مضبوط ہوچکی ہے کہ عام آدمی اپنے آپ کو ملک کے رکھوالوں کے سائے میں محفوظ پاکر میٹھی نیند سوتا ہے ـ یہ الگ بات ہے کہ ملک میں درجنوں مذہب اور فرقوں کے درمیان اکثر فسادات پھوٹ پڑتے ہیں مگر یہ تو معمول ہے جہاں کثرت سے مختلف رنگ و نسل کے لوگ آباد ہوں، ایکدوسرے مذہب پر انگلی اٹھانا مہذب لوگوں کی فطرت ہے اور گندے سیاستدانوں کا یہی ایک ہتھیار بھی ـ صرف چند ہی سالوں میں ہندوستان کی حیرت انگیز ترقی، ٹیکنالوجی میں دوسرے ممالک کو مات بھی دے سکتا ہے اسلئے کہ دنیا کے بڑے بڑے کمپیوٹر سافٹویئر اور آئی ٹی کمپنیوں کے علاوہ ناسا اور پنٹاگون میں بھی اعلی عہدودں پر ہندوستانی فابض ہیں ـ آج ہندوستان کے گاؤں گاؤں میں ٹیکنالوجی کا جیسے سیلاب ہے اور میرے وطن ہندوستان کے رکھوالے ضرورت پڑے تو کسی بھی دشمن ملک کے سامنے کھڑے ہوکر اسکے دانت توڑنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں ـ اپنے ہندوستانی ہونے پر بے حد خوش ہوں اور مطمئن بھی اور مجھے اپنے ملک سے کسی قسم کی شکایت بھی نہیں ہے ـ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے، اس ملک میں امن اور شانتی سے رہنے کیلئے ضروری ہے کہ ہر شہری کے دل میں وطن سے محبت اور یہاں کی گنگا جمنا تہذیب کا احترام کرے ـ ہندوستان کسی ایک قوم کی جاگیر نہیں، یہ پوری طرح آزاد ملک ہے اور حکومت کا حق بنتا ہے کہ ایسے شہریوں کا جینا حرام کردے جو یہاں کی گنگا جمنا تہذیب پر انگلی اٹھائے ـ یہاں پر تمام مذہبی قوموں کو ضروری ہے کہ وہ وطن کے تمام قوانین کو قبول کرے پھر تمام دوسرے مذہبوں کا تہہ دل سے احترام کرلے تو وہ سچّا ہندوستانی کہلاتا ہے اور حکومت بھی ایسے شہریوں کو رعایات کیساتھ عزت بھی بخشتی ہے ـ ہندوستان کی نئی نسل پوری طرح باشعور ہے اور یہ نئی نسل مذہب کے بجائے تہذیب اور ترقی پر ترجیح دیتی ہے ـ فی الحال ملک کی ترقی کیلئے ہندوستان کی تمام قومیں ساتھ ساتھ ہیں اور مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ آج ہندوستان کا فیوچر پوری طرح باشعور نئی نسل کے ہاتھوں میں ہے اور امید ہے صرف چند ہی سالوں کے اندر ہم ہندوستانی اپنے ملک کو پوری طرح خوشحال اور عصری ٹیکنالوجی سے مالا مال بنادیں گے ـ

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

فلمیں دیکھو !
Urdu Graphics
مــڈگاســکــر
برٹش میڈیا
شیطان بن سکتا ہے
یہ بھی اچھا ہے
ٹرن ٹرن ـ کال گرلز
با برکت گیمز
کروڑوں کی تعداد
تم

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters