Monday, August 01, 2005

آج تک

خالہ زاد بہن کے دیڑھ سالہ بچے نے پانچ ہزار امریکی ڈالرس پر پیشاب کردیا جو کہ بیڈ پر رکھے ہوئے تھے اور وہ بھی وہیں سو رہا تھا ـ چچا تین گھنٹوں کیلئے غائب ہوگئے ـ آنٹی پریشان ہوگئیں، گلی محلے میں دھونڈا پھر تمام رشتے داروں کو چچا کی گمشدگی کی خبر سنادی ـ چچا موبائل فون آف کرکے اپنے ویئر ہاؤس کے کسی کونے میں سوگئے تھے ـ چھوٹی بہن نے خوب ہنستے ہوئے فون پر بتایا مسجد کے مائک سے کچھ اعلان ہوا تو امّی نے فورا سر کو ڈوپٹے سے ڈھانپ لیا ـ امّی کی عادت ہے مسجد سے اذان کی آواز سنتے ہی سر پر ڈوپٹہ اوڑھ لیتی ہیں ـ میری پیاری اور ننھی بھانجی آجکل اپنا خوبصورت مسکرانا چھوڑ دیا ہے، ویب کیمرے پر مجھے دیکھ کر بالکل نہیں کھلکھلائی ـ پتہ چلا اسکے سامنے کے دونوں دانت نکل چکے ہیں ۔ اب شاید تبھی ہنسے گے جب اسکے گرے ہوئے دانت دوبارہ نکل آئیں ـ ایک ہفتے سے لگاتار ڈیڈی کی گاڑی سے پیٹرول چوری ہورہا تھا اور بالآخر چور پکڑا گیا ـ چھوٹا بھائی ڈیڈی کی گاڑی سے پیٹرول نکالکر اپنی گاڑی میں ڈال لیتا ہے ـ شاید اسے جیب خرچ کیلئے ملنے والے روپئے کم پڑ رہے ہیں ـ آجکل بہنوی ہمارے گھر تبھی آتے ہیں جب ڈیڈ گھر پر نہ ہوں ۔ پتہ چلا انہوں نے ڈیڈی کے پرسنل کمپیوٹر پر ونڈوز اپ ڈیٹ کرتے ہوئے ڈیڈی کا بہت سارا ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا، ڈیڈی کو اپنے داماد کے کمپیوٹر مہارت پر شک ہونے لگا ہے ۔ ڈیڈی نے اپنے داماد جی کی گاڑی تھوڑی دیر کیلئے کہہ کر کہیں لے گئے اور ٹھوک دی ۔ آجکل سسرجی اور داماد جی یعنی میرے ڈیڈ اور بہنوی چھپا چھپی کھیل رہے ہیں ۔ میرا سب سے چھوٹا بھائی رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جب گھر میں انٹرنیٹ پر ننگی تصویریں دیکھ رہا تھا ـ بیوقوف کو ذرا بھی خبر نہیں کیونکہ ڈیڈی پیچھے کھڑے تھے ـ یہ بات میرے دوسرے بھائی نے مجھے چیٹنگ پر بتائی ـ (اس ہفتے آج تک کے خاندانی سماچار ختم ہوئے ـ اگلے ہفتے ہماری ’’خاندانی رپورٹ‘‘ پڑھنا نہ بھولیں)
Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

تو آپ کی خالہ زاد بہن کا بچہ بڑا ہو کر اپنا سینہ ٹھونک کر کہے گا میں ڈالروں پر پیشاب کرتا ہوں ۔
ویسے ہر وقت سر ننگا لیکن اذان کی آواز سن کر سر ڈھانپنے کی منطق مجھے ساری عمر سمجھ نہیں آ سکی کیونکہ ہمارے گھر میں یہ رواج نہیں ہے اور دوسروں سے پوچھتے ہوئے ڈر لگتا ہے ۔

August 02, 2005 10:38 AM  
Blogger Nauman said...

Love the way you describe everday seemingly mundane things. Most if not all of the things that you mentioned, do happen in families, however peeing on dollars is rather unique. Are you trying to make a statement here?

August 02, 2005 8:40 PM  
Anonymous Anonymous said...

میری امّی سر پر ہمیشہ ڈوپٹہ اوڑھے رہتی ہیں، انکی عادت ہے اذان کی آواز پر اپنے ڈوپٹے کو دوبارہ ٹھیک کرلیتی ہیں ـ

August 02, 2005 9:20 PM  

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

مونچھ والیاں
Links Page
جمیرا
دِل نے چاہا
دھماکوں کا موسم
شیطان
C-u-4-m.
برسات کا موسم
میرا ہندوستان
فلمیں دیکھو !

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters