اردو ٹمپلیٹ
اردو کی بہترین ویب سائٹوں میں بی بی سی اردو، اردو لائف وغیرہ، اِن اداروں کے پاس باقاعدہ سلجھے ہوئے ویب پروگرامرز اور ڈیزائنرز ہمہ وقت اردو کی ترویج میں لگے رہتے ہیں، جسکی وجہ سے روزانہ سینکڑوں اردو ناظرین اِن ویب سائٹوں پر وزٹ کرتے ہیں ـ
چند ایسے بھی اردو ویب سائٹس اور بلاگز جہاں وزیٹر کو محسوس ہوتا ہے کہ یہ اردو زبان ہی ہے مگر پڑھ نہیں سکتا ـ اس کا یہ مطلب نہیں کہ اسطرح کا اردو ویب صفحہ بنانے والے اناڑی ہیں، پورا صفحہ ٹھیک ہی ہوتا ہے یعنی صفحے کو بنانے والے باقاعدہ ویب پروگرامنگ سے واقف ہیں مگر اردو یونیکوڈ کو ٹھیک طرح نمایاں نہیں کر پاتے خاص طور سے ایسے بلاگرز جو اردو ـ انگریزی پوسٹنگ کیلئے اسٹائل شیٹ بناتے ہیں ـ
اردو محفل کی مثال لیتا ہوں جس میں نبیل نے اردو ناظرین کا خیال کرتے ہوئے جو ونڈوز کے مختلف ورژن استعمال کر رہے ہیں، اردو یونیکوڈ کو اسطرح نمایاں کردیا کہ اردو فونٹ اور پروگرام کو ڈاؤن لوڈ کئے بغیر محفل کی سیر کرسکتے ہیں ـ ایک اور بہترین مثال فارسی اور عربی کی اکثر ویب سائٹس یونیکوڈ فونٹس پر ہی بنتی ہیں جسے ٹاھوما فونٹ کی مدد سے پڑھا جاتا ہے اور وزیٹرس کو پڑھنے میں بھی آسانی ہوتی ہے ـ
میں ویب پروگرامر تو نہیں البتہ ویب کی گرافک ڈیزائننگ کا ڈپلومہ کیا ہے html اور java انٹرنیٹ سے سیکھ رہا ہوں اردو بلاگنگ دوسرے اردو بلاگرز کے سورس فائل پڑھ کر سیکھا ـ ایسے لوگ جو اردو میں بلاگ لکھنا چاہتے ہیں مگر اردو کی ٹمپلیٹ یا اسٹائل شیٹ بنانا نہیں جانتے، اِن لوگوں کو آسان اردو ٹمپلیٹ مفت بناکر دوں گا جسے بلاگر میں استعمال کرسکتے ہیں ـ یہ میری اردو خدمت ہے ـ رابطہ کریں
اور دوسری بات اب html ایک متروک زبان بنتی جا رہی ہے آپ CSS کی مشق کریں کیونکہ وہ ایک مستقبل میں ویب کی پہچان ہے۔۔۔ آپ اس ویب سائٹ سے اس بارے میں بہت آسانی کے ساتھ سیکھ سکتے ہیں http://www.w3schools.com
حال ہی میں css کا بھی پتہ چلا تھا، ویب پروگرامنگ میں صرف الف ب تک ہی جانتا ہوں ـ