ناجائز فائدہ
پچھلے دس سالوں سے مختلف کمپنیوں میں گرافک ڈیزائنر کی حیثیت سے کام کرچکا ہوں اور ان دس سالوں کا تجربہ ایسا ہے کہ گرافک کے میدان میں اپنے فن سے کچھ بھی کرسکتا ہوں ـ
میرا باس جو فیشن ڈیزائنر ہے، اسکی محبوبہ کا جعلی سرٹیفکیٹ بنانے کیلئے کہا جو کہ ـ ـ ـ ـ یونیورسٹی کا ہے ساتھ ہی عربی اور انگریزی زبانوں پر مشتمل تھا ـ اصلی کو نقلی بنانا آسان کام نہیں، باس کے کیبن میں ہی بیٹھ کر اپنے گرافک فن سے حسن خوبی کے ساتھ جعلی سرٹیفکیٹ کو بالکل اصلی جیسا بنادیا ـ
پچھلے تین مہینوں سے اپنے باس کو تنخواہ بڑھوانے کی التجا کر رہا تھا مگر باس تھا کہ ٹالتا رہا اور آج اس کا ذاتی کام کرنے کے بعد باس نے خوش ہوکر مجھے انکریمنٹ دیدیا اور ساتھ میں Thank you بھی کہا ـ باس نے میرے گرافک کے فن کا زبردست اور ناجائز فائدہ اٹھایا ـ
اور آپ نے اس بات كو انٹر نيٹ پر لكهـ ديا هے ـ
يعنى كه بات كو بانس پر چڑها دياهے ـ
اس بات پر آپ كا باس(يعنى سرغنه)پكڑا بهى جا سكتا هےـ
ايكـ اسلامى ملكـ ميں داشته ركهنے اور جعلى كاغذات تيار كروانے كے جرم ميں ـ
خاور