Wednesday, August 17, 2005

ہندوستان میں اردو

ہمارے ملک میں ٣٠٠ زبانیں بولی جاتی ہیں اور ان میں سے ١٣ زبانوں کو سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے جس میں اردو زبان بھی شامل ہے ـ کشمیر سے کنیاکماری تک اور گجرات سے مشرقی بنگال تک ہر ایک ریاست میں اردو زبان بولنے والے لاکھوں لوگ آباد ہیں اور دنیا میں سب سے زیادہ اردو بولنے والے ہندوستانی ہی ہیں ـ ہندوستان میں بھلے اردو بولنے والے کروڑوں میں ہیں جو صرف گھروں میں آپسی رابطے کیلئے استعمال کرتے ہیں مگر گھر سے باہر انگریزی کا استعمال کثرت سے ہوتا ہے ـ ہندوستان کی ہر ریاست میں سرکاری ’’اردو ترقی بورڈ‘‘ اور ’’اردو اکیڈمیاں‘‘ جوں کی توں قائم ہیں مگر دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ پاکستان عصری ٹیکنالوجی میں اردو زبان کو کچھ زیادہ ہی ترقی دے رہا ہے کیونکہ ہندوستان میں عصری ٹیکنالوجی کیلئے مقامی زبانوں سے زیادہ انگریزی کو ترجیح حاصل ہے ـ ہندوستان میں یہ جاننا مشکل ہے کہ بات کرنے والا ہندی بول رہا ہے یا اردو، ہندی اور اردو بول چال میں کچھ زیادہ فرق نہیں مگر ہندی کو ہندوستان کی قومی زبان کا درجہ ہے ـ دہلی، ممبئی، حیدرآباد اور بنگلور کے گلی کوچوں کے علاوہ عام بازاروں میں اردو زبان کا استعمال کثرت سے ہوتا ہے ساتھ ہی دکانوں پر اردو کے سائن بورڈس، اشتہارات وغیرہ دیکھنے کو ملتے ہیں اور نیوز پیپر کے ایجنٹوں کے پاس ہندوستان بھر سے اردو اخبارات اور رسالے بھی فروخت ہوتے ہیں ـ عصری ٹیکنالوجی میں اب ہندوستانی اردو اداروں کو شکایت جیسا کوئی موضوع نہیں ملتا کیونکہ دہلی کی ایک کمپنی کونسپٹ سافٹویئر نے دنیا کا پہلا اور مکمل اردو پبلیشنگ سافٹویئر ’’اِن پیج اردو‘‘ بناکر اردو میڈیا کیلئے راہیں آسان کردیں ـ دنیا بھر کے اردو ادارے اس سافٹویئر سے بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں مگر چند شرپسندوں نے اِس اردو پروگرام کے سیکیوریٹی لاک سسٹم کو توڑ کر اِس اردو سافٹویئر بنانے والی کمپنی کے حوصلے پست کردیئے ـ ہندوستان چونکہ دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے اور اس ملک پر درجنوں قوموں کے حقوق محفوظ ہیں، یہاں کی مسلم قوم نے اردو زبان کو اپنالیا کیونکہ اس کا رسم الخط عربی عبارت سے میل کھاتا ہے اور اسلام میں عربی زبان کو مقدس تصور کیا جاتا ہے ـ ہمارے ملک میں سینکڑوں شاعروں میں سے غیر مسلم شاعر بھی ہیں جو اردو میں لکھنا پڑھنا خوب جانتے ہیں ـ غزلیات گانے والے مشہور سنگر پنکج ادھاس، انہوں نے صرف گانے کیلئے اردو سیکھا پھر اردو غزلیں گاتے ہوئے دنیا بھر سے داد تحسین حاصل کی ـ ہندوستان میں درجنوں ٹیلیویژن چیانلس ہندی زبان میں نشر ہوتے ہیں جس میں اردو زبان کا بھی لحاظ رکھا جاتا ہے کیونکہ ہندی نشریات دیکھنے والوں میں اردو ناظرین کی تعداد بھی کروڑوں کی ہوتی ہے ـ آج سے پانچ سال قبل تیلگو فلموں کے مشہور فلم میکر راموجی راؤ نے، جو اِسوقت تقریبا پچیس سے زیادہ ٹیلیویژنوں چیانلوں کے مالک ہیں ساتھ ہی دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ’’راموجی فلم سٹی‘‘ کے مالک بھی ہیں، انہوں نے اپنے جیب خرچ سے ہندوستان کا پہلا چوبیس گھنٹے چلنے والا انٹرٹینمنٹ چیانل ’’اردو ٹیلیویژن‘‘ E.TV urdu کو ہندوستانی اردو داں میں مقبول کردیا ساتھ ہی اسلامی پروگراموں کی نشریات کی بھی اجازت دیدی ـ مولانا آزاد یونیورسٹی، اندرا گاندھی پری یونیورسٹی، عثمانیہ یونیورسٹی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور الامین ایجوکیشن سوسائٹی وغیرہ تعلیمی اداروں میں سینکڑوں طلبا و طالبات اردو زبان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ـ فی الحال اردو زبان ہندوستان کے صرف اسلامی مدرسوں کے دائرے تک محفوظ ہے، اردو جن گھروں کی زبان تھی اب بچے بھی اپنے ماں باپ سے انگریزی میں بات کرتے ہیں ـ ہندوستان کی ایک بہت بڑی آبادی اردو کو پاکستان کی زبان کہتی ہے یہ جانتے ہوئے بھی کہ پاکستان کی آبادی سے دو گنا زیادہ اردو بولنے والے ہندوستان میں موجود ہیں ـ بٹوارے کے وقت اردو بھلے پاکستان چلی گئی مگر وہ ہے تو ہندوستانی زبان ـ (ـ ـ ـ ـ جاری)
Blogger خاور کھوکھر said...

بەت اچهے!! آپ اچها لكهتے هيں ـ
آپنے ملكـ كى تعريف كا انداز بهى خوب هے ـ

August 24, 2005 1:40 AM  
Anonymous Anonymous said...

شعیب صاحب آپ نے لکھا ہے کہ فی الحال اردو زبان ہندوستان کے صرف اسلامی مدرسوں کے دائرے تک محفوظ ہے ، جبکہ فی الحال آج سے 150 سال قبل بھی موجود تھا ۔ ہندو ہمیشہ سے اردو کو مسلمانوں کی زبان سمجھتے آئے ہیں اور اس کے ساتھ غیروں کا سا سلوک کرتے آئے ہیں ۔ صرف معدودے چند افراد ہی ہیں جنہوں نے اردو لکھی اور شہرت پائی مثلاً پریم چند اور کرشن چندر وغیرہ ۔ آپ کو مذہب کے نام سے چڑ ہے ، مگر یہاں آپ کو ماننا پڑے گا کہ ہندو قوم نے کبھی اردو کو اپنا تسلیم نہیں کیا ۔ اور یہ جو زبان ہندی کے نام سے مشہور ہے ، اگر آپ ایمانداری سے اس کا مطالعہ کریں تو واضح ہوگا کہ یہ دراصل اردو ہے جس میں سنسکرت کے چند الفاظ ڈال کر اسے دیوناگری رسم الخط میں لکھا جاتا ہے ۔ آپ ایک پوری فلم اٹھا کر دیکھ لیجیے اور پھر بتائیے کہ اس میں اردو کے کتنے الفاظ ہیں اور سنسکرت کے کتنے ۔ کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ اردو کی پیدائش سے قبل آپ کی موجودہ ہندی کہاں تھی؟ کیا تب بھی یہ اسی طرح مقبول تھی اور بولی جاتی تھی ۔ اب بھی انٹرنیٹ پر جتنا کام ہورہا ہے وہ مسلمان ہی کر رہے ہیں ، شاید کوئی ایک آدھا غیر مسلم نظر آجائے ، اور جس ان پیج کی آپ مثال دے رہے ہیں وہ بھی مسلمانوں کا ہی تیار کردہ ہے

August 24, 2005 9:42 AM  
Blogger Shuaib said...

اردو صرف ایک خاص قوم یعنی مسلمانوں کی زبان بن کر رہ گئی ہے ـ آزادی سے بہت سال پہلے اردو کو ایک بازاری زبان تصور کیا جاتا تھا یا پھر اسے لشکری زبان بھی کہتے تھے ـ مسلمانوں کا علیحدہ ملک پاکستان بننے کے بعد وہاں اردو کو قومی زبان کا درجہ ملا ـ دونوں ملکوں کے عوام اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ بٹوارے کے وقت کیا کیا نہیں ہوا، ہندو ـ مسلمان کے نام پر خون خرابے، فسادات وغیرہ شاید اسی وجہ سے ہندو لوگ اردو کو ایک مذہبی زبان تصور کرتے ہیں جسطرح مسلمان عربی زبان کو سمجھتے ہیں ـ انپیج اردو سافٹویئر بھلے مسلمانوں نے تیار کیا مگر اس کو تیار کروانے والی کمپنی کونسپٹ سافٹویئر کے مالکان ہندو دھرم کے ہیں ـ گھر میں اپنے والد سے اردو لکھنا پڑھنا سیکھا، اردو صرف میری مادری زبان ہے اسلئے اِس زبان کے بارے میں مزید کچھ نہیں معلوم ـ

میرے لئے اردو عربی عام زبانوں کی طرح ہیں ـ جبکہ دنیا کی نظر میں اِن دونوں زبانوں کو مسلمانوں کی زبان تسلیم کرچکے ہیں ـ عام سی بات یہ ہے ایک مذہب دوسرے مذہب سے نفرت کرتا ہے تو ظاہر ہے وہ اسکی زبان سے بھی نفرت کرے ـ ہندو قوم کیونکر اردو کو اپنائے جبکہ مسلمانوں نے اسے پہلے سے اپنایا ہوا ہے، ہندوؤں کو کیا ضرورت کہ وہ انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج میں حصہ لیں؟ ـ ـ ـ اردو ہماری زبان ہے، اسلئے اسکی ترویج کی ذمہ داری ہماری ہی ہے ـ یہ بات بھی سو فیصد صحیح ہے کہ ہندی فلموں میں ڈائیلاگ لکھنے والے اور گیت کاروں کی اکثریت اردو طبقے سے ہے ـ غیر قوم مانتے ہیں کہ اردو شیریں زبان ہے مگر یہ ہے تو مسلمانوں کی زبان ـ اسکے باوجود ہمارے ملک میں ایسے کئی ہندو ہیں جو اردو زبان کی ترویج میں شامل ہیں، ضروری نہیں کہ وہ انٹرنیٹ پر بھی اپنا اردو صفحہ بنائیں ـ

ہندوستانی مسلمانوں کو ضروری ہے کہ وہ موجودہ قومی زبان ہندی سیکھیں اور اسکا احترام کرلیں تو مجھے امید ہے ہندو دھرم والے بھی ہماری اردو زبان کو عزت کی نگاہ سے دیکھیں گے ـ اِس بارے میں بحث کرنا فضول ہے کہ ہندی کا جنم کیسے اور کب ہوا؟ یہ زبان جیسی بھی ہو اسے ہمارے وطن کی قومی زبان کا اعزاز حاصل ہے ـ کسی بھی ملک میں جیسا دیس ویسا بھیس مثل کو اپنالیں تو کئی مشکلات سے نجات ملجاتی ہے ـ ہندوستانی مسلمان اپنے ملک سے بے حد پیار کرتے ہیں اور اپنے آپ کو ہندوستانی کہلانے پر فخر محسوس کرتے ہیں تو ضروری ہے کہ وہ ملک کے تمام دوسرے قوانین کا بھی دل و جان سے احترام کریں کیونکہ یہ ملک صرف مسلمانوں کی جاگیر نہیں بلکہ کئی قوموں کا اِس پر حق ہے اور میرے ملک میں تمام مذہب اور زبانوں کو پوری آزادی اور چھوٹ ہے مگر آج بھی یہاں کے مسلمان اردو زبان کو پسماندہ سمجھتے ہیں تو وہ کاہل ہیں ـ میرا ملک ہندوستان شاید دنیا کا واحد ملک ہے یہاں پریس میڈیا کو مکمل مکمل آزادی ہے، ایسی کئی باتیں بھی ہیں جسے ہندوستانی اردو اخبارات نے سرکار سے منوائیں، داغدار سیاستدانوں کے کارنامے شائع کرکے انہیں برخاست کردیا وغیرہ ـ حیرت اور خوشی کی بات یہ ہے کہ آج ہندوستان میں انگریزی کے بعد سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں اردو دوسرے نمبر پر ہے سمجھنے والے چاہے اسے ہندی سمجھ لیں ـ

August 25, 2005 12:18 AM  
Blogger urdudaaN said...

bhaaiyo!

"Urdu musalmanoN ki zabaan ban kar raeh gai hai", yeh afsosnaak to hai lekin sach bhi hai.

Aaiye dekheiN keh iske liye is daor meiN kaon zimmedaar hai:-

1>
Is keliye nah to Urdu aor nah hi musalmaan zimmedar haiN. maine kisi GHair muslim ko Urdu iskool jaate naheeN dekha, kya iskeliye Urdu ya musalmaan zimmedar haiN?

2>
Maine kisi GHair muslim ko Urdu par zor dete naheeN suna, kya iskeliye Urdu/musalmaan zimmedaar haiN.

3>
Urdu madaaris(iskooleiN) musalmaan hi chaalaate haiN, naazim wo talibe-ilm donoN ban kar, koi GHair muslim Urdu iskool meiN jaane ka tasawwur bhi naheeN karta.

4>
urdu ko is daor meiN musalmaan hi aage ghaseeT rahe haiN, apni maadri zubaan kaeh kar, kya qaanoonan GHair muslimoN ko Urdu apni zabaan banane se roka gaya hai.

5>
Haqeeqat AyaaN hai, urdu musalmanoN ki zabaaN hai, jabtak GHair muslim use apnate naheeN. sirf naGHmoN se hindi bol kar maehzooz hona apnaana naheeN hojaata, nah hi Urdu ko devnaagri meiN likh dene se woh bewaqoofoN ki hindi ban jaati hai.

lihaaza, GHair muslimoN ko Urdu se bair chhoRna hoga, warna yeh musalmanoN ki zabaan hi bani rahegi.

September 20, 2005 6:55 PM  
Anonymous Anonymous said...

بہت عمدہ شعیب، آپ کی یہ کاوش لائق صد تحسین ہے اور میں سنمجھتا ہوں کہ ایسے مباحث سے ہی زبانیں پھلتی پھولتی ہیں۔ میری ذاتی رائے میں جس سے بہت سے نقاد بھی متفق ہیں ، اردو اور ہندی ایک زبان اور دو لکھاوٹ ہیں یعنی زبان ایک ہے مگر لکھنے میں دو رسم الخط استعمال ہوتے ہیں جس کی وجہ سے دو زبانوں کا تاثر ابھرتا ہے ۔ اس پر مسلمان اردو میں عربی فارسی پر زور دے کر ، ہندو سنسکرت کے الفاظ شامل کرکے اسے اردو اور ہندی کہنے پر اصرار کرتے ہیں۔ دونوں اصل میں ایک ہی زبان کی شکلیں ہیں ، دو سال پہلے تک ہندی ، ہندوی ۔ہندوستانی اسی زبان کے لیے استعمال کیا جاتا تھا جسے ہم اب اردو کہتے ہیں اور بھارت میں زیادہ تر ہندی کہا جاتا ہے۔

July 29, 2006 9:47 PM  
Anonymous Anonymous said...

Iss mayn shuck naheen keh Urdu kay zariyai hee Hindustan nay aazadee hassill kee.. Aaj bhee Hindi kay Shaydayee extremist bhee Urdu jantay hain. Filmee aur aam boal chaal kee zubaan Urdu hee hai, haan, ta'ssub kee wajih say ubb Urdu script naheen bulkeh deonagaree script hee nazar aayai gaa. Urdu Hindustan main khatm hoa gayee, Hyderabad jahaan per her University taaleeem (Engineering, Medicine, Science, Law, etc.) Urdu hee main hoatee thee, ubb Urdu main aik street sign nazar aajayai toa ghaneemat hai.

Urdu Pakistan main bhee istmaal naheen aayee, aur Ba ba e Urdu Maulwee Abdul Haq sahib nay migration toa kiya lykinn woh Hyderabad jyssa mahowl hassill na kersakay. Iss waqt hukoomat e Pakistan nay Urdu koa na kafee samajh ker English koa her jageh nafiz ker diya hai.

Mazeed la parwahee hoa toa you smajhayn keh Urdu mer chukee hai

October 24, 2007 4:07 AM  
Blogger Nadeem Aslam Arain said...

ما شااللہ آپ نے بہت اچھی اردو لکھی ہے

ندیم اسلم
سکرنڈ پاکستان
+92 300 3238138

January 25, 2013 7:53 PM  

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

منگل پانــڈے
ہمارا موسم
١٥، اگست ٢٠٠٥ء
ناجائز فائدہ
اردو ٹمپلیٹ
اب تم سناؤ
اردو میل
آج تک
مونچھ والیاں
Links Page

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters