میں شہید ہوں
(ایک نئے مجاہد کے نیک خیالات)
جی ہاں ـ میرا نام مجاہد اور میرا کام جہاد کرنا ہے ـ مجھے اپنے مذہب سے بے حد پیار ہے اور دوسرے مذہبوں سے نفرت کرتا ہوں ـ اپنے مذہب پر میرے مانباپ قربان، میری جوانی سب کچھ قربان ـ مجھے کچھ نہیں چاہئے، مرنے کے بعد جنّت میں صرف ایک جھونپڑا ملجائے تو کافی ہے ـ میری صبح جہاد، شام جہاد، میرا کھانا پینا جہاد چونکہ میرا سوچنا بھی جہاد ہے ـ ہر پل جہاد کیلئے تیار ہوں، اپنے مذہب کی خاطر مارنے اور مرنے کیلئے کفن باندھ کر کھڑا ہوں ـ
اپنے مانباپ کا نافرمان بیٹا ہوں انکے لاکھ منع کرنے کے باوجود بھی جہاد کی راہ میں نکل پڑا کیونکہ مجھے شہید ہونا پسند ہے ـ ہمارے جہاد گروپ میں سب سے کم عمر میں ہی ہوں ـ بندوقیں صاف کرنا، چائے بنانا اور برتن دھونا سب میرا ہی کام ہے ـ ہم لوگ شہر سے دور پہاڑیوں میں رہتے ہیں ـ ہر دن صبح اٹھ کر یہی سوچتا ہوں شاید آج گروپ لیڈر مجھے جہاد کیلئے کہیں بھیجیں گے، میرے ہاتھوں بم دھماکے ہونگے، منٹوں میں کئی لوگوں کو موت کی نیند سلادوں گا ـ اگر میں مرگیا تو غم نہیں اسلئے کہ میری مغفرت ہوچکی ہوگی کیونکہ میں شہید ہوں ـ
آپ كو لكهناتو آتا هے مگر يهان آپ انصاف نهيں كرسكے ـ
اس پوسٹ كو پڑه كر لگتا هے كه آپ كو مجاهد اور جهاد كى ڈيفينيشن( تعريف )كا بهى علم نهيں هےـ
ايكـ مثال
اگر مائكرو سوفت اور ميكينتوش جيسى دولت مند كمپنيوں كے مقابلے ميں يونكس كى حمايت كرنے والے اگر يونكس كى حمايت چهوڑ ديں تو دنيا كو صرف بل گيٹس پر انحصار كرنا پڑے گا ! اور ان كيس اگر مايكرو سوفت ديواليه هو جاتى هے تو كيا دنيا بغير كپيوٹر كے چلے گى؟؟
خاور كهوكهر
اسلام میں جہاد کا کچھ مفہوم ہے مگر اسکی آڑ میں چند لوگ غلط حرکتیں کر رہے ہیں جسکی وجہ سے پوری دنیا یہی سمجھتی ہے کہ جہاد ایک قسم کی دہشت ہے اور جہاد کا مطلب صرف دوسری قوموں کو نقصان پہنچانا ہوتا ہے ۔
Ur blog layout is not firefox friendly, however nice blog, keep it up.
Thanx to Mr. Qadeer Ahmed.
Dear Danial: thank you very much.