Tuesday, September 06, 2005

آدمی، آدمی سے ڈرتا ہے

اسوقت امریکہ دنیا کا باپ تو نہیں مگر ایک طاقتور ملک بن کر ابھر رہا ہے اور اسکی زد میں آنے والے کمزور ملکوں کے حالات سے ہم سب واقف ہیں ـ یہ بات نہیں کہ ساری دنیا امریکہ سے ڈرتی ہے، سچ تو یہ ہے امریکہ خود دوسرے ممالک سے خوف زدہ رہتا ہے جن میں ہندوستان بھی ایک ہے ـ شروع دنیا سے آج تک ایک طاقتور ملک کا بادشاہ یہی چاہتا ہے کہ دنیا اسکے تابع ہو اور ہر ایک اسکی خوشنودی کیلئے کام کرے ـ امریکی اتحاد کی داد دینی چاہئے جس میں دنیا کے بڑے بڑے ممالک شامل ہیں، شاید دنیا کا یہی ایک مضبوط اتحاد ہے اور اگر یہ عالمی اتحاد وجود میں نہ آتا تو پتہ نہیں اب تک کتنے ممالک کے بیچ خونریز جنگیں ہوچکی ہوتیں ـ یہی ایک اتحاد ہے جسکی وجہ سے تمام ملکوں کے شہری آزادانہ طور پر ایکدوسرے ممالک کا سفر کر رہے ہیں ساتھ ہی پرانی دشمنی اور نفرتیں، اونچ نیچ، ذات پات وغیرہ کو بھول کر کئی ملکوں میں دوستی بھی ہوچکی ہے ـ تازہ مثال ہے ہند اور پاک حکومتیں دونوں طرف کے عوام کیلئے اپنے اپنے دروازے کھول دیئے ـ سبھی کو چاہئے کہ موجودہ عالمی اتحاد کو اور مضبوط بنائیں، اس نیک نیت کے ساتھ کہ دنیا میں امن قائم رہے ـ

Post a Comment