میری سالگرہ
آج پورے 25 سال کا ہوگیا، امّی ابّا اور بھائی بہنوں نے ٹیلیفون پر بہت ساری مبارکبادیاں دیں ساتھ ہی دوستوں کی طرف سے مبارکبادیوں کے میلز اور ای کارڈز بھی وصول ہوئے ـ میرے بہت سے دوست جو مختلف ممالک میں ہیں، دور رہتے ہوئے بھی میری سالگرہ پر مبارکبادیاں دینا نہیں بھولتے، اور میں ایسا کہ اپنے ہی بھائی بہنوں کا جنم دن بھول جاتا ہوں ـ ایک مہینہ پہلے ہی ہماری بڑی بہن نے ٹیلیفون پر ایڈوانس میں سالگرہ کی مبارکباد دی تھی تاکہ میں اپنا ہی جنم دن بھول نہ جاؤں ـ یہاں دبئی میں یہ میری دوسری سالگرہ ہے، آج شام اپنے فلیٹ میں چند دوستوں کو دعوت پر بلایا ہے، کیک اور مٹھائیوں کا آرڈر بھی دیدیا ـ وہاں اپنے گھر میں میری سالگرہ کے دن امّی مزیدار اور لذیذ کھانے بناتی تھیں اور بہنیں گھر کو سجانے سنوارنے میں مصروف رہتیں ـ اپنے گھر میں اپنوں کے ساتھ سالگرہ منانے میں بہت مزہ آتا ہے ـ




سالگرہ مبارک ۔
May God bring the next year with full of joy (Amin)
کہتے ہیں کہ لڑکا پچیس سال کی عمر میں سمجھداری کی حدود میں داخل ہوتا ہے ۔ سو اس کے لئے ایک اور مبارک ۔
سالگرہ مبارک
٢٥ سال کی عمر نہایت ہی خطرناک ہوتی ہے اس لئے آگے احتیاط لازی ہے۔
جناب خاور
جناب قدیر احمد رانا
جناب زکریا
مسٹر شیپر
جناب اجمل صاحب
Mr. Wiseabre
اسماء مرزا
جناب منیر احمد طاہر
آپ سب کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے لئے بہت بہت شکریہ ۔
جہانزیب صاحب آپ کا بھی شکریہ ساتھ ہی آپکو اپنی جنم دن کی ایڈوانس میں مبارکباد ۔