Sunday, September 18, 2005

کاہل جماعت

ایک لطیفہ سست اور کاہل قسم کے لوگوں نے اپنی جماعت کی تبلیغ کیلئے بذریعہ کار دبئی سے شارجہ جارہے تھے جو صرف بیس منٹ کا راستہ ہے مگر کار ڈرائیو کرنے والا جو جماعت کا ایک سرگرم کارکن تھا، روایت کو توڑ کر پانچ منٹ میں شارجہ پہنچ گیا ـ پچھلی سیٹ پر بیٹھے جماعت کے صدر اور سکریٹری کو اپنے کارکن پر شک ہوا کہ سست رفتاری سے کار چلانے کے بجائے یکدم تیزی کیساتھ کار چلا دی جو کہ ہماری جماعت میں ممنوع اور سخت گناہ ہے ـ سست اور کاہلیت کا احترام کرتے ہوئے جماعت کے صدر نے دو ماہ بعد اپنے کارکن ڈرائیور سے پوچھا کہ پچھلے دو ماہ پہلے ہم اپنی سست اور کاہل جماعت کی تبلیغ کیلئے بذریعہ کار دبئی سے شارجہ جارہے تھے جو تقریبا بیس منٹ کا سفر ہے مگر تم نے ہمیں پانچ منٹ میں شارجہ پہنچا دیا؟ سست اور کاہل ڈرائیور جو جماعت کا ایک رکن بھی ہے، دو ماہ بعد اپنے صدر کو جواب دیا کہ آج سے دو ماہ پہلے آپ نے مجھ پر جو شک کیا تھا کہ چار ماہ قبل میں نے کار اتنی تیزی سے کیوں چلائی کہ بیس منٹ کا سفر پانچ منٹ میں طے کردیا ـ ہوا یوں کہ اسوقت کار کو نہایت سست رفتاری سے چلا رہا تھا کہ اچانک کار کے سامنے ایک کتّا آگیا، اسے بچانے کیلئے جیسے ہی بریک پر پاؤں رکھنا چاہا مگر غلطی سے ایکسلیٹر پر رکھ دیا ـ جب پاؤں ایکسلیٹر پر رکھ ہی دیا تو کاہلی کیوجہ سے یوں ہی چھوڑ دیا اور ہم پانچ منٹ میں شارجہ پہنچ گئے تھے ـ جواب سن کر جماعت کے صدر نے کاہل ڈرائیور کا عہدہ بڑھا دیا ـ

Post a Comment