Monday, September 19, 2005

میٹھی میٹھی باتیں

ڈیڈی نے چیٹنگ پر کہا: ابھی کب تک یوں پردیس میں رہے گا، گھر لوٹ آ شادی وادی کے بارے میں کچھ سوچ، واپس آکر کچھ تجارت شروع کرلے روپیہ پیسہ کی فکر مت کر کیونکہ تیرا باپ ابھی زندہ ہے ـ ہمممم ـ ـ ـ ڈیڈی آج کل اپنے بیٹے کے ساتھ میٹھی میٹھی باتیں کرنے لگے ہیں، ضرور دال میں کچھ کالا ہے ـ میری پچیسویں سالگرہ پر ڈیڈ کے دماغ میں بیٹے کیلئے نیک خیالات ابھر رہے ہیں ـ خیر یہ تو ہر باپ اپنے بیٹے کیلئے نیک خواہشات رکھتا ہی ہے، فی الحال میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں کہ یوں اپنی جوانی کو کسی ایک لڑکی کے نام کردوں؟ اور دو چار سال کے بعد شادی بھی ضرور کروں گا ـ ڈیڈی کے منہ سے اپنی شادی کے بارے میں سنکر میرے تو جبڑے پھیل گئے اور من میں گدگدی بھی ہونے لگی تھی ـ اپنوں سے جدا ہوئے تقریبا تین سال ہونے کو آرہے ہیں، اسی سال دسمبر کے آخیر میں صرف ایک مہینے کیلئے اپنے گھر جاؤں گا مگر خدشہ ہے کہ ڈیڈی اور امّی دونوں ملکر زبردستی میری شادی نہ کروا دیں ـ واپس دبئی آنے کے بعد مجھے یہاں سے دنیا گھومنا ہے، سب سے پہلے یوروپی ملکوں کو جاؤں گا اور امریکہ بھی جانے کا ارادہ ہے ـ
Blogger urdudaaN said...

آپ كے والِد چاهتے هيں كہ آپ سے ميٹهى ميٹهى باتيں كرنے والا كوئى هو تاكہ اُنهيں اِس عارضى كام سے فَورى نجات مِلے۔

September 19, 2005 10:49 PM  

Post a Comment