Wednesday, September 28, 2005

ٹیکنالوجی ہفتہ

یہاں ہمارے لئے یہ تیسرا موقع ہے کہ دنیا بھر کی انفارمیشن ٹیکنالوجیز کو ایک جگہ کھڑے ہوکر دیکھ اور استعمال کرسکتے ہیں ـ مڈل ایسٹ کا پچیسواں سالانہ عالمی انفارمیشن ٹیکنالوجی میلہ GITEX یہاں ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں دنیا کے کونے کونے سے آئی ٹی کمپنیاں اپنے اسٹال لگائے، پہلے دن ہی تقریبا پچاس ہزار سے زائد لوگوں نے وزٹ کیا ـ ناچیز کو SONY کے کراماتی روبوٹ سے ہاتھ ملانے کا شرف حاصل ہوا ساتھ ہی کوئیز مقابلوں میں بھی بہت سارے انعامات حاصل ہوئے جیسے 256 ایم بی کا USB فلاش ڈرائیوڈ، Adobe کا ٹی شرٹ، HITACHI کا واک مین اسکے علاوہ قرعہ اندازی میں بھی کئی چیزیں مفت پائیں ـ چھ بڑے بڑے ہالوں میں دنیا بھر کی عجیب و غریب ٹیکنالوجیز کو دیکھنے اور پرکھنے کے بعد واپس جانے کو دل نہیں مانتا، اِس ایکزیبیشن میں بھی مائیکروسافٹ اور Apple میں سخت مقابلہ ظاہر تھا ـ ہر ایک کمپنی کے اسٹال میں دنیا بھر کی خوبصورت لڑکیوں اور ماڈلوں کو بٹھا رکھا تھا جسموں کی نمائش عروج پر تھی ایسا محسوس ہوا جیسے یہ IT ایکزیبیشن نہیں بلکہ فیشن شو ہو رہا ہے عربوں کیلئے خاص ـ

Post a Comment