Wednesday, September 28, 2005

گڈ بائے Floppy اینڈ CD

آج سے آٹھ سال پہلے جہاں میں نوکری کرتا تھا، کمپیوٹر میں موجود PageMaker سافٹویئر کو چوری کرنے کیلئے تقریبا بیس مرتبہ Floppy میں کاپی کرنا پڑا، تب جاکر ایک سافٹویئر کا مکمل پروگرام Copy کرنے میں کامیاب ہوا ـ اسوقت میرے دل میں خیال آیا: کاش کوئی ایسی چیز بھی ہوتی کہ پورا پروگرام ایک ساتھ کاپی کرلیتا ـ بہت جلد بازار میں CD کا واویلا مچا، میری امید برآئی، جہاں کہیں بھی نوکری کیا، ہر جگہ اپنے تمام گرافک کے فائلوں کو سی ڈی میں محفوظ کرتا گیا ـ اب میرے پاس اتنی ساری CD's ہوگئیں کہ دھونڈنا پڑتا ہے ـ پھر خیال آیا: کاش کچھ ایسا چھوٹا سا آلہ مل جائے جس میں میری جمع پونجی (گرافک فائلیں اور مختلف سافٹویئرس وغیرہ) محفوظ رکھ سکوں ـ پھر میری امید برآئی ـ فلاش ڈرائیو، صرف آج سے ایک سال پہلے 128 MB کا USB ڈرائیو خریدنا بھی دشوار تھا جس کی قیمت تقریبا آٹھ سو درھم (دس ہزار ہندوستانی روپئے) تھی، ویسے 128MB میرے کچھ کام کا نہیں کیونکہ میری اکثر گرافک فائلوں کا سائز تقریبا 100 ایم بی سے اوپر ہے ـ گذشتہ ماہ میں نے ایک USB فلاش ڈرائیو خرید لیا جس میں 1GB کی space ہے اور اسکا سائز بھی صرف ایک انچ ہے اسکی قیمت 320 درھم (تقریبا ساڑھے تین ہزار ہندوستانی روپئے) ہے ـ میرے پاس کمپیوٹر خزانہ اتنا ہوچکا ہے کہ ایک GB کچھ نہیں بلکہ مجھے تو تقریبا پانچ GB کا فلاش Drive چاہئے، فی الحال بازار میں 128MB سے لیکر 2GB اسپیس کے USB فلاش ڈرائیو دستیاب ہیں ـ اب تو موبائل فونس کیلئے بھی 1GB اور 2GB کے MMC کارڈ بازار میں آگئے ـ آئندہ دنوں میں 5GB کا فلاش ڈرائیو بھی خرید لوں گا تاکہ میری مکمل کمپیوٹر جائیداد سب ایک چھوٹے سے آلے میں بند میری جیب میں محفوظ رہے ـ
Blogger Saqib Saud said...

نا جانے کیوں میری فلیش ڈرائیو بہت جلٹ خراب ہو گئی ہے۔

September 29, 2005 12:17 AM  
Blogger Asma said...

Yeah, these flash drives are really very good. 128 MB one was 1 yr back, i think was very expensive in india, in Pakistan it costed around 2000-2200rs. But now, 512 mb is of 2500 rs. Prices are quite affordable now.

Bon chance with the 5 gb one :)

wassalam

September 29, 2005 12:19 AM  
Blogger Unknown said...

زمانہ آیا ہے بے حجابی کا، عام دیدار یار ہو گا
سکوت تھا پردہ دار جس کا، وہ راز اب آشکار ہو گا
والی بات ہی ہے۔
شعیب آپ کی پوسٹ فائر فاکس میں اوپن نہیں ہو رہی اسے ذرا چیک کیجیئے

September 29, 2005 1:19 AM  
Blogger urdudaaN said...

تكنيك كتنى هى ارذاں اور جگہ كتنى هى وسيع كيوں نہ هوجائے، هم اِنسان هميشہ هى اُسے تنگ اور بيش قيمت محسوس كرتے رهے هيں۔
پانچ جى۔بى عام هونے تك وه آپ كيلئے ناكافى هونے لگے گى۔ بہتر هے جتنى چادر هو اتنے هى پير پهيلانا اور وقتاً فوقتاً نئى اور بڑى چادر حاصل كرنا۔

September 29, 2005 9:19 AM  
Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

یہ اردو دان صاحب نے بات پتے کی کی ہے ۔
میں 1983 میں جب ملک سے باہر اپنی تعیناتی سے واپس آیا تو ہمارے محکمہ کے کمپیوٹر سنٹر کے انچارج نے مجھے بتایا ۔ سر اس کمپوٹر کی یاداشت کا اپنا سٹوریج پانچ سو میگا بائٹ ہے ۔ یہ آئی بی ایم کا مین فریم تھا ۔ جب میں نے 1988 میں بیس میگا بائٹ ہارڈ ڈسک ڈرائیو والا پی سی خریدا تو لوگ اسے دیکھنے آتے تھے ۔ لیکن یاد رکھنا چاہیئے کہ نشیب و فراز اس دنیا کا خاصہ ہے ۔ ابھی کئی ایسی چیزیں ہیں جو آج سے کئی صدیاں یا کئی ہزار سال پہلے تھیں مگر ہمارے پاس نہیں ہیں ۔

September 29, 2005 2:46 PM  
Blogger urdudaaN said...

shukriyah Ajmal Sahab.

ميں اپنے digital camera كو فِلَيش drive جيسے استعمال كركے GB سے لطف اندوز هوچكا هوں۔
Buying a digicam with a microdrive could also be a good proposition to get upto 6GB space.
http://www.steves-digicams.com/microdrive.html

September 29, 2005 7:56 PM  
Blogger Shuaib said...

عائشہ :
حال ہی میں میرا ایک دوست کلائی گھڑی خریدا جس میں 1GB چپ کیساتھ MP3 کی خصوصیات بھی شامل ہیں ـ اور تو اور میں نے بازار میں دیکھا ایک معمولی سا پین (قلم) میں بھی یہ سہولتیں موجود ہیں ـ

ثاقب سعود :
قبلہ آپ نے اپنی فلیش ڈرائیو پر کافی زور آزمایا ہوگا، ویسے نازک چیزوں پر طاقت نہیں آزماتے (:

اسماء :
میں نے جو ایک GB کا فلیش ڈرائیو خریدا ہے، صرف چھ مہینے پہلے اسکی قیمت دوگنی تھی اور آج 128MB کا فلیش ڈرائیو یہاں بچے دانتوں سے چباکر توڑ دیتے ہیں میرا مطلب ہے کہ بہت ہی سستے داموں میں دستیاب ہے ـ

منیر احمد طاہر:
جناب والا، مجھے ابھی تک فائر فاکس کا تجربہ نہیں ہوا، کیا وہ مائکروسافٹ کے IE سے بہتر ہے؟ جہاں کہیں بھی دیکھا ہر جگہ IE ہی استعمال ہو رہا ہے اور اس میں میرے بلاگ پر سب کچھ صحیح نظر آتا ہے ـ آپ ہی بتادیں کہ میں اپنی ٹمپلیٹ میں کیا تبدیلی کروں جس سے میرا بلاگ فائر فاکس میں ٹھیک نظر آسکے ـ

اردو دان :
عالیجاہ آپ نے بجا فرمایا ـ لیکن جب مجھے چادر تنگ محسوس ہونے لگے تو نئی اور بڑی چادر خریدنے کی کوشش کرتا ہوں، تنگ چادر میں گذارا کرنا میرے لئے ناقابل برداشت ہے (:
اور لنک دینے کا بھی شکریہ، شاید یہ بھی میرے کام کا ہی ہو ۔

افتخار اجمل صاحب :
آپ کی بات سو فیصد سچّی ہے ـ لوگوں نے رائٹ برادران کا خوب مذاق اڑایا تھا کہ کیسے ممکن ہے ایک وزنی سواری جس میں لوگ بیٹھ کر بادلوں میں اڑ سکیں ـ رائٹ برادران کا کارنامہ کہ آج لوگ طیاروں میں بیٹھ کر دنیا گھوم رہے ہیں ـ

September 29, 2005 8:49 PM  
Blogger Saqib Saud said...

جناب فائرفاکس اور آئی ای کا تو مقابلہ ہی نہیۂ ہے۔

آکثر لوگ ونڈوڑ استعمال کرتے ہیں۔جس کے ساتھ آئی ای زبردستی منسلق کر دیا جاتا ہے۔

ویسے میری دوسری فلیش درائیو ٹیڑ ھی ہو چکی ہے۔مگر چل رہی ہے۔
----
my friends also faced same sort of problem what i think is that it is caused if you plug out flash drive during copying.and we think even when it shows you that copying is complete your flash drive is still copying.(for short time)

September 29, 2005 11:24 PM  
Blogger E Mullah الیکٹرونک مُلا said...

You can buy a laptop hard drive and then enclose it in aluminium extrnal drive box with USB facility this way you can carry upto 100GB.

December 30, 2005 9:54 AM  

Post a Comment