Monday, October 17, 2005

چھٹیوں کا چاند ـ ٢

گذشتہ روز عالم اسلام نے چاند دیکھا تو رمضان کا شاندار استقبال کیا اور مجھے چھٹیوں کے چاند کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے ـ جی ہاں، مجھے عید کے چاند کا انتظار ہے، عید کا چاند نظر آتے ہی ہماری کمپنی میں سب کیلئے دو دن چھٹی رہے گی اور پھر گذشتہ سال کی طرح ہم سب دوست کرائے کی کاروں میں بیٹھ کر لمبے سفر پر جائیں گے ـ سچ مچ یہ دو دن کی چھٹیاں ہمارے لئے ایک بڑی نعمت ہے ـ چند دنوں بعد یہاں موسمِ بہار کی بھی آمد ہے، ہماری گذشتہ ٹرپ مجھے ابھی تک یاد ہے جب ہم سب دوست کرائے کی کاریں لیکر پہلے ریگستانی جنگل پہنچے پھر وہاں سے امارات کی سب سے اونچی پہاڑی (جبلِ حتیف) کی چوٹی پر، پہاڑ پر کار چلاتے ہوئے واقع ہمارے لئے یہ ایک ایڈونچر سے کم نہیں تھا، شہر کے شور شرابے سے دور پر فضا ماحول میں: دوستوں کی شرارتیں، مستیاں اور ہنسی مذاق ـ ہم بیچاروں کی قسمت سال میں صرف دو دن ملتے ہیں تاکہ آپس میں ہنسی مذاق کرلیں، کہیں دور گھومنے چلے جائیں ـ پھر روزانہ سائیکل کی طرح آفس سے گھر اور پھر سویرے آفس ـ

Post a Comment