Tuesday, October 18, 2005

نمبر آٹھ

پوری کمپنی میں تقریبا پانچ سو سے زائد کمپیوٹرس زیرِ استعمال ہیں، ہمارے پروڈیکشن ڈیپارٹمنٹ میں میرے کمپیوٹر کا سیریل نمبر آٹھ ہے ـ کمپنی کا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ قریب ہی ایک اور بلڈنگ میں قائم ہے جہاں پر پوری کمپنی کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ طریقے سے محفوظ ہوتا رہتا ہے اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں موجود منیجر اپنے کمپیوٹر اسکرین پر بقیہ سارے کمپیوٹرس پر نظریں گاڑے بیٹھتا ہے ـ ہمارے کمپیوٹرس پر انٹرنیٹ کی کوئی بھی سائٹ براؤس کریں تو کوکیز آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ چلے جاتے ہیں پھر وہاں سے فون پر منیجر چیختا ہے کہ آپ اِس سائٹ میں کیوں داخل ہوئے جبکہ وہ ہمارے کام کی سائٹ نہیں ہے؟ خاص طور پر آئی ٹی منیجر کی نظریں نمبر آٹھ پر ہوتی ہیں کیونکہ وہ جانتا ہے کہ نمبر آٹھ بہت ہی شریر اور شاطر ہے، شارٹ کٹ طریقے سے گیمز اور ایم پی تھری وغیرہ ڈاؤن لوڈ کرتا ہے اور غلط نمبر استعمال کرکے انٹرنیٹ کی سائٹس سے ایس ایم ایس بھیجتا ہے وغیرہ ـ منیجر نے نمبر آٹھ کو کئی بار وارننگس بھی دیئے مگر نمبر آٹھ کی چلبلی انگلیاں اپنا کام کرتے نہیں تھکتیں ـ نمبر آٹھ نے آفس میں ہی بیٹھ کر اپنے کمپیوٹر میں موجود انٹرنیٹ پر کئی ذاتی ویب سائٹس بنا ڈالیں، اپنا اردو بلاگ بناکر کئی پوسٹ اپلوڈ کردیئے تھے ـ نمبر آٹھ جب اس کمپنی میں نیا نیا جوائن کیا تو اسکے کمپیوٹر میں دنیا بھر کی ویب سائٹس پر وزٹ کرنا آسان تھا ـ آئی ٹی منیجر نے کئی قیمتی ویب سائٹس جس پر نمبر آٹھ اکثر وزٹ کرتا تھا ایک ایک کرکے بلاک کرتا جارہا ہے ـ فی الحال نمبر آٹھ کے کمپیوٹر میں انٹرنیٹ پر یاھو اور گوگل کا صفحہ ظاہر ہوتا ہے مگر سرچ انجن میں تلاش کرنے کے بعد اکثر ویب سائٹس کی لِنکس کو کلک کرے تو نیا صفحہ کھلتا ہے جس پر صرف اتنا لکھا ہوتا ہے:
Forbidden No.8 (user shuaib) are not allowed to access this url. Administrator

Post a Comment