Monday, October 24, 2005

ہندوستان کی پہلی ایئر ایمبولنس

دہلی کے اسکارٹ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر نے ملک کی پہلی ایئر ایمبولنس (فضائی ایمبولنس) کے آغاز کیلئے دکن ایویشن سے معاہدہ کیا ہے جو کم خرچ والی ایئرلائن "ایئر دکّن" چلاتی ہے ـ اس ایئر ایمبولنس کو "ایئر رسکیو ون" کا نام دیا گیا ہے اور مریضوں کو فضا میں دس ہزار فٹ کی بلندی پر طبی نگہداشت کی سہولت بہم پہنچانے ضروری آلات اور ساز و سامان سے لیس کیا گیا ہے ـ معاہدہ کے تحت دکّن ایویشن 8 ہیلی کاپٹرس اور 2 طیارے فراہم کرے گا جبکہ اسکارٹ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ طبی نگہداشت، مریضوں کو بچانے اور طیاروں کو طبی آلات سے لیس کرنے کا ذمّہ دار ہوگا ـ دکّن ایویشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن گوپی ناتھ نے بتایا کہ طبی نگہداشت کے شعبہ میں اپنے اپنے میدان کے دوسرے گروہ قائدین کی یہ ایک مشترکہ کوشش ہوگی ـ تاہم ان خدمات کی لاگت جو ایک گھنٹہ کی پرواز کیلئے 45 تا پچاس ہزار کے درمیان اور فکسڈ میڈیکل چارجس کے طور پر 30 ہزار روپئے مقرر کی گئی ہے، موجودہ طور پر عام انسان کی پہنچ سے باہر ہے ـ کیپٹن گوپی ناتھ نے بتایا کہ وہ جنرل انشورنس فرم سے بات چیت کر رہے ہیں تاکہ ایئر ایمبولنس کے ذریعہ فراہم کی جانے والی طبی نگہداشت کی قیمت کیلئے پالیسی تیار کی جاسکے جس سے قیمتوں میں زبردست کمی واقع ہوگی ـ انہوں نے کہا کہ پالیسی تیار ہوجانے کے بعد اس کا پریمیم لگ بھگ 2 ہزار روپئے مقرر کیا جائے جس کے بعد عام آدمی بھی اِن خدمات سے استفادہ کرسکے گا ـ News from: THE HINDU

Post a Comment