Friday, October 28, 2005

انتقال

آج چہارشنبہ صبح نو بجے باس نے مجھے پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ سے ویژیول مرچنڈائزنگ کے ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کردیا ـ اِس ڈیپارٹمنٹ میں اکثریت فلپائنس اور اعلی عہدوں پر سیرین (Syrian) قابض ہیں ـ ایک بری خبر یہ بھی کہ اس ڈیپارٹمنٹ میں اتوار کی بجائے جمعہ کو چھٹی ہے، یہاں کے ایک گرافک ڈیزائنر نے استعفٰی دیدیا تو دوسرے ہی دن اسکی سیٹ پر مجھے پرمننٹ کردیا ـ ڈھائی سال تک کسی ایک ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتے ہوئے اچانک دوسرے ڈیپارٹمنٹ میں ٹرانسفر کردینا مجھے بہت برا لگا مگر یہ ڈیپارٹمنٹ دوسرے ڈیپارٹمنٹس سے تھوڑا آزاد قسم کا ہے اسلئے کہ یہاں Visual Merchandising کا کام ہوتا ہے ـ اب میں نے بھی ٹھان لیا کہ میرا ویزا دسمبر میں ایکسپائر ہوجائے گا اور ویزا رینیو کروانے کے بجائے کینسل ہی کرکے چلا جاؤں تو بہتر ہے ـ آٹھ سالوں تک لگاتار مختلف اخباروں میں ڈیزائننگ اور کمپوزنگ کرتے ہوئے اوب چکا تھا اب یہاں بھی پچھلے ڈھائی سالوں سے گارمنٹ اور فیشن کے مختلف ڈیزائنس بناتے بناتے بور ہوچکا ہوں ـ پورے امارات میں اس کمپنی کے تقریبًا ایک سو سے زائد شورومس ہیں، تمام شورومس کے ڈسپلے، سجاوٹ، ماہانہ مختلف برانڈس کیلئے فیشن شوز کا انتظام وغیرہ سب اسی ویژیول مرچنڈائزنگ ڈیپارٹمنٹ کا کام ہے - مطلب کہ یہاں بہت زیادہ محنت کرنی پڑے گی -
Blogger urdudaaN said...

بھائی شعیب
ویسے تو یہ انتقال پُر مَلال ھے، لیکن کیا آپ انتقال کے رنج میں جنّت الفردوس (ہندوستان) آرھے ھیں؟

October 28, 2005 9:36 PM  
Blogger میرا پاکستان said...

موضوع "انتقال" پڑھ کر پہلے تو میں ٹھٹھر گیا لیکن آپ کی پوسٹ پڑھ کر پتہ چلا کہ آپ کا انتقال نہیں ہوا تبادلہ ہوا ہے۔
دراصل ہم لوگ انتقال کا لفظ کسی کے مرنے پر یا زمین کی منتقلی کیلے استعمال کرتے ہیں۔
حوصلہ رکھۓ اگر وہ وقت نہیں رہا تو یہ بھی نہیں رہے گا

October 29, 2005 3:49 AM  
Anonymous Anonymous said...

پرویز بھائی :
دسمبر میں یہاں میرے تین سال مکمل ہوجائیں گے اور جنوری کے آخیر تک جنت الفردوس کو واپس آجاؤں گا، اپنوں کی بہت یاد آتی ہے ـ

(میرا پاکستان) :
میری اردو صحیح کرنے کا شکریہ اور ویسے بھی مجھے اردو ٹھیک سے نہیں معلوم ـ کسی نے بتایا تھا کہ ’’انتقال‘‘ منتقل ہونے کو کہتے ہیں اور انتقال ’’تبادلہ‘‘ سے تھوڑا کڑک لگا اسی لئے موضوع کو انتقال بنایا (:

October 29, 2005 9:17 PM  

Post a Comment