Monday, October 31, 2005

اردو انیمیشن

اردو کی ننھی منّی یا پھر یوں لکھوں کہ ابتدائی Animations جسے انٹرنیٹ پر اردو لکھنے والے استعمال کرسکتے ہیں ـ اگر یہ ننھی منّی انیمیشنس مقبول عام ہوگئیں تو حوصلہ پاکر مزید اور بہترین ’’اردو انیمیشن‘‘ بنانے کا ارادہ بھی رکھتا ہوں ـ میں صرف ایک چھوٹا سا ڈیزائنر ہوں اور انیمیشن میرا جنون ہے علاوہ ازیں میری اپنی اردو زبان میں انیمیشن کرتے ہوئے بہت خوشی ہوتی ہے ـ یہ تمام انیمیشن فائلیں گِف فارمیٹ پر ہیں اور اسکا سائز بھی بہت کم رکھا ہے تاکہ استعمال میں آسانی ہو، امید کرتا ہوں جلد سے جلد مقبول عام ہوجائیں گی ـ یہ انیمیشنس انپیج اردو سافٹویئر کی مدد سے Corel R.A.V.E - 1.0 پر کم سے کم یعنی 10-1 فریمس پر بنایا ہے اور میں نے اِن فائلوں کو جس امیج ہوسٹ پر اپلوڈ کیا تھا، وہاں میرا کوٹہ مکمل ہوگیا ہے ـ اِس سے پہلے کہ یہ ننھی منّی انیمیشنس فائلوں کو ڈیلیٹ کردوں اردو کے شیدائیوں سے گذارش ہے کہ وہ پہلی فرصت میں اسے اپنے کمپیوٹر پر (by right clicking & save as a picture) کے ذریعے اتارلیں ـ یہ انیمیشنس کامیاب ہوگئیں تو سلسلہ جاری رکھوں گا ـ
Anonymous Anonymous said...

یار آپ اوپیرا کمیونٹی پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیجیے اور 300 میگا بائٹ کی جگہ لے لیجیے ۔

اگر آپ اجازت دیں تو ان اینیمیشنز کو اردو فورم پر شامل کیا جاسکتا ہے ۔ ایسا کیجیے کہ ان کا سائز زرا مختڈر کر دیجیے ، جتنا کہ وہاں پہلے سے موجود اینیمیشنز کا ہے۔ امید ہے کہ آپ مثبت جواب دیں گے ۔

November 01, 2005 7:09 AM  
Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

ٹھیک ہیں لیکن سائز بڑا ہے ۔ اگر ہو سکے تو سمائیلیز کے سائز کا بنائیے

November 01, 2005 11:10 AM  
Anonymous Anonymous said...

nice work
if you wish ur animations to b widely spread use some of yahoo and msn's fun groups to do so
i think i cud post them to those i joined with a back link to ur blog hope it will work
you may put a guest book so pplz may ask u for the type of animation they want :)

November 01, 2005 8:43 PM  
Anonymous Anonymous said...

قدیر احمد :
میں نے اوپیرا کمیونٹی پر بہت پہلے ہی اکاؤنٹ بنالیا تھا، وہاں نہایت ہی سست رفتاری سے امیجس اپلوڈ ہوتے ہیں، پتہ نہیں کیوں؟
ہاں آپ اِن انیمیشنس کو بغیرکسی اجازت ’’اردو فورم‘‘ پر استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ یہ میری اردو خدمت ہے (: ہاں سائز کچھ زیادہ ہی بڑا ہے، آپ امیجس کی ٹیگ میں سائز چھوٹا بھی کرسکتے ہیں مثال (width اور Height) تبدیل کرکے ـ یہ انیمیشنس صرف ایک نمونہ کے طور پر ہیں، اردو بلاگرز انہیں استعمال کرنے لگیں تو اسکے بعد بہت عمدہ انیمیشنس بناؤں گا اور فلاش کی انیمیشنس بھی جو شاید ہی کسی نے اردو میں اسطرح دیکھا ہو ـ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ابھی میں نے اِن انیمیٹڈ تصویروں کا سائز %50 گھٹا دیا ہے ـ

اجمل صاحب:
اِن انیمیشنس کا سائز سمائیلیز کی طرح ہی ہے، یہاں نمایاں دکھانے کیلئے اِن کا سائز بڑھا دیا تھا ـ کچھ نہیں کرنا صرف امیج کے ٹیگ میں جو مثال :
img scr="http://....jpj"width="15"
کی طرح پرفیکٹ سائز جسطرح چاہیں استعمال کرسکتے ہیں ـ یہ سب صرف چند مثالیں ہیں، آپ انہیں استعمال کرکے میرا حوصلہ بڑھائیں تو اور بھی بہترین اردو انیمیشنس بناکر پیش کروں گا ـ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ابھی میں نے اِن انیمیٹڈ تصویروں کا سائز %50 گھٹا دیا ہے ـ

بدتمیز:
Thanks and welcome,
Yes you can use & share my animated pictures anywhere.

November 01, 2005 9:05 PM  
Anonymous Anonymous said...

Assalamoalaykum w.w!!

Remarkable ...!

:)

I'll add some to my msn emoticons :-)

wassalam

November 02, 2005 9:19 AM  
Anonymous Anonymous said...

Asma:
Thanks, yes you can use the pictures.

November 02, 2005 8:04 PM  
Blogger باذوق said...

شعیب صاحب ، imageshack ہوسٹنگ یہاں سعودی عرب میں مستقلاََ BAN ہے
لہذا تمام تصاویر دیکھنے سے میں قاصر ہوں ، کوئی حل ہے کسی کے پاس ؟

June 11, 2006 8:17 PM  

Post a Comment