Tuesday, November 22, 2005

گھبراؤ نہیں ـ 4

خدا سے ملو سخت ترین سیکوریٹی کے ساتھ پہلی بار خدا چین آگیا تاکہ یہاں کی مرغیوں سے درخواست کرسکے کہ وہ انسانوں میں برڈ فلو نہ پھیلائیں کیونکہ انسان پہلے ہی سینکڑوں بیماریوں میں مبتلا ہے ـ خدا مرغیوں سے بات کرسکتا ہے آخر وہ خدا ہے، مگر چینی زبان سے بالکل واقف نہیں، چینی لوگ اپنے عقیدے کے متعلق سوالات پوچھیں تو کیا خاک جواب دے پائے گا؟ امریکہ نے پہلے ہی ہانگ کانگ اور بیجنگ میں جگہ جگہ پوسٹرس لگا دیئے کہ خدا صرف مرغیوں سے بات چیت کیلئے ملک چین آیا ہے نہ کہ کسی مذہبی جلسے سے خطاب کرنے کیلئے ـ چین کی حیرت انگیز ترقی دیکھ کر خدا دنگ رہ گیا، یہاں کے شہر رات بھر جگمگا رہے تھے جبکہ اسکے عرش پر فرشتے آج بھی شمع لئے گھومتے ہیں ـ چین نے خدا کے تیوروں کو پہچان کر عرض کیا کہ وہ اسکے عرش تک برقی تاریں بھیج سکتا ہے ـ اچانک امریکہ نے بات کاٹ دی، وہ تو پچھلے ماہ ہی اِس پروجیکٹ پر لگا ہوا ہے اور بہت جلد عرش کو منور کردے گا اسکے علاوہ وہاں جدید ترین سہولیات کو بھی آراستہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ـ خدا کو یہ دیکھ کر تعجب ہوا کہ چین میں ہر جانب انسان ہی انسان ہے قدم رکھنے کی بھی گنجائش نہیں، آدمی پر آدمی کھڑا ہے ـ اسی سلسلے میں خدا نے چین کے کان میں سرگوشی کردی کہ اگر وہ آبادی کو روکنے میں کامیاب ہوگیا تو امریکہ سے دس قدم آگے جاسکتا ہے ـ کسی چینی عالم نے بالآخر ہمّت کرکے خدا سے پوچھ ہی لیا کہ: آج سے ہزاروں سال پہلے کے انسانوں کو اندھیرے میں کیوں رکھا؟ جیسا کہ کتابوں میں لکھا ہے کہ وہ اندھیرے غاروں میں رہتے تھے، آج کی طرح نہ سواریاں تھیں اور نہ ہوائی جہاز، لوگ خچروں پر بیٹھ کر سالہا سال کسی ایک جگہ پہنچا کرتے ! تعلیم کے نام پر صرف قصّے کہانیوں کے سوا کچھ نہیں تھا، وہ لوگ بھی آپ ہی کے بندے تھے پھر کیا وجہ ہے کہ ان میں ایک سائیکل بنانے کی بھی صلاحیت نہیں تھی جبکہ آج کا انسان چاند تو دور کی بات مریخ پر بھی جاسکتا ہے ـ چینی عالم نے خدا سے مزید پوچھا: کہیں ایسا تو نہیں کہ ہمیں باشعور پاکر آپ کا زمین پر آنا ہوا؟ اگر ہزاروں سال قبل ہی زمین پر آ جاتے تو پھر چین تک آنے کیلئے آپ کو خچروں پر بیٹھ کر سالوں سفر کرنا پڑتا، آج تو آپ بذریعہ ہوائی جہاز امریکہ سے چین پہنچے! خدا کو چینی عالم کی یہ باتیں بہت بری لگیں، اسے چِین میں ذرا بھی چین نہ ملا ہر طرف ایک ہی شکل کے انسان ـ چند چینی باشندوں نے خدا پر جادوئی اثر ڈالنے کی کوشش بھی کی جسے سیکوریٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا تبھی خدا نے امریکہ سے منّتیں شروع کردیں کہ پہلی فرصت میں یہاں سے بھاگ چلیں ـ دورانِ واپسی امریکہ نے مسکراتے ہوئے خدا سے کہا: اچھا ہوا کہ آپ ابھی تک ہندوستان نہیں گئے جو کہ ایک کثیر المذہب ملک ہے، وہاں کے مذہب پسند لوگ جنونِ عقیدت سے آپ کے سر پر نارل بھی توڑ سکتے ہیں اور دودھ سے نہلاکر تالاب میں ڈبکیاں لگواسکتے ہیں اور آپ کے جسم سے ایک بال ملجائے تو عظیم الشان مزار بھی بنوالیں گے ـ خدا نے یہ باتیں سنیں اور زبردست سوالیہ قہقہہ لگایا کہ اِس جدید دور میں ایسے بھی انسان ہیں ؟ ـ ـ جاری باقی پھر کبھی پہلا حصہ ـ گھبراؤ نہیں خدا سے ملو دوسرا حصہ ـ گھبراؤ نہیں خدا سے ملو تیسرا حصہ ـ گھبراؤ نہیں خدا سے ملو .

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

زلزلہ
فقیرانہ تحفہ
نئی باتیں / نئی سوچ
سیّارہ پر آخری پوسٹ
گھبراؤ نہیں ـ 3
خیرات
ٹی وی ریموٹ
جیکی چیان
گھبراؤ نہیں ـ ٢
جذبات سے چھیڑ چھاڑ

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters