Sunday, November 06, 2005

جذبات سے چھیڑ چھاڑ

پچھلے دنوں کسی کارٹونسٹ نے پیغمبرِ اسلام کا دل آزار حلیہ بنایا ہے جسے ڈنمارک سے شائع ہونے والے اخبار Jyllands-Posten نے شائع کیا اسکے علاوہ اخبار کی ویب سائٹ میں بھی اِس کارٹون کو پبلش کردیا ـ جب ڈنمارک کے مسلمانوں نے پر زور احتجاج کرتے ہوئے اخبار کے ایڈیٹر سے معافی مانگنے کو کہا مگر ایڈیٹر نے یہ کہتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات کو مزید بھڑکا دیا کہ ’’یہ پریس کی آزادی ہے اور میں خواب میں بھی معافی نہیں مانگ سکتا ـ ‘‘ (ایک خبر)
Anonymous Anonymous said...

مغربی لوگ تو بے غیرت ہیں سو ہیں مگر آپ جیسا بے غیرت میں نے کم دیکھا ہے۔اپنا مسلمانوں جیسا نام تبدیل کرلیں تا کہ لوگ آپ سے دھوکہ نہ کھایں۔کوئی کافرانہ نام رکھو۔اور مت کرو ایسی پوسٹ۔اپنے خیالات اور افکار اپنے تک محدود رکھو۔
میں تمام اردو بلاگ والوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اس کافر انسان کا مکمل بائکاٹ کیا جائے۔اور اس کی پوسٹ کو اردو سیارہ سے نکال دیا جائے۔

پردیسی

November 07, 2005 2:31 AM  
Blogger میرا پاکستان said...

آپ کی پوسٹ ٹھیک ہے مگر کارٹون آپ نہ چھاپتے تو ہم مسلمانوں کی دل آزاری نہ ہوتی۔ آپ کو پتہ ہے کہ مسلمان اپنے پیغمبر کی تصویر چھاپنا گناہ سمجھتے ہیں اور اگر تصویر بھی کارٹون ہو تو اور برا لگتا ہے۔
ہم نے آج تک یورپی میڈیا کو حضرت عیسی کا کارٹون چھاپتے یا مزاق اڑاتے نہیں دیکھا۔
آپ سے پہلے بھی گزارش کی تھی اور پھر کر رہے ہیں کہ پلیز کوشش کریں کہ آپ کی تحریروں سے مسلمانوں کی دل آزاری نہ ہوا کرے۔

November 07, 2005 7:18 AM  
Blogger Danial said...

شعیب کافر تو تم ٹہرادئیے گئے ہو بس ایک دو پوسٹس اور کرو تو تمہارے قتل کا فتوی جاری ہوا ہی چاہتا ہے۔ میں تمہارے ساتھ ہوں گرچہ تمہارے خیالات سے اتفاق نہیں کرتا مگر تمہاری جرات اور آزادی اظہار کی قدر کرتا ہوں۔

November 07, 2005 9:12 AM  
Blogger Shuaib said...

شکریہ دانیال :

جیسا کہ میں نے اِس پوسٹ کے نیچے بریکٹ میں (ایک خبر) لکھا ہے، اگر یہی خبر کسی دوسرے بلاگ یا اخبار میں شائع ہوکر آپ کے ہاتھ میں ہوتا تو کیا کرتے؟ حالانکہ اخبار کا کام ہے خبریں شائع کرنا اور میں نے بھی ایسا ہی کیا ہے کہ اِس خبر کو اپنے بلاگ پر پبلش کر دیا نہ کہ میں نے خود یہ کارٹون بنایا اور نہ ہی میں نے یہ خبر خود بنائی ـ اسکے علاوہ میں نے پوسٹ میں اخبار کی ویب سائٹ کا لنک بھی دیا ہے جو کہ ایک ثبوت ہے ـ یہی خبر اردو اخباروں میں بھی شائع ہوئی، ممبئی سے شائع ہونے والا اردو اخبار روز نامہ انقلاب پر بھی شائع کیا گیا ـ تو کیا مسلمان اِس اردو اخبار میں کام کرنے والوں کو قتل کردیں گے؟ جبکہ اخبار نے دوسروں تک صرف یہ خبر پہنچائی تھی ـ تو کیا یہ خبر میں اپنے بلاگ پر پبلش نہیں کرسکتا؟

تقریبا دو سالوں سے یہ اردو بلاگ لکھتا آ رہا ہوں ـ اور آج تک کسی بھی پوسٹ میں اسلام اور پیغمبر کے خلاف اپنی جانب سے ایک لفظ بھی نہیں لکھا، میری تمام پوسٹیں بلاگ پر محفوظ ہیں ـ پردیسی کے جذباتی تبصرے کو چاہوں تو یہاں سے ڈیلیٹ کرسکتا ہوں مگر میں ایسا نہیں کروں گا ـ اور (میرا پاکستان) کے کہنے پر انکے جذبات کا احترام کرتے ہوئے میں نے وہ نازیبا کارٹون اِس پوسٹ سے نکال دیا ہے ـ کھلے الفاظوں میں یہ بھی بتانا چاہوں گا کہ میں مذہب سے بیزار ہوں مگر اسلام کے خلاف نہیں ـ

وضاحت :
اِس پوسٹ کے متعلق تبصرے کے ذریعے میں نے اپنی طرف سے وضاحت پیش کردی ہے اور میرا یہ ہرگز مقصد نہیں کہ کسی کی دل آزاری کروں یا دوسروں کے جذبات کو مجروح کروں ـ میں نے صرف اتنا کیا تھا کہ ایک دلخراش خبر کو اپنے بلاگ پر جگہ دی ـ آئندہ ایسی خبریں لکھنے سے پرہیز کروں گا ـ معذرت

November 07, 2005 3:46 PM  
Blogger میرا پاکستان said...

شعیب صاحب
شکریہ جو آپ نے میري درخواست قبول کرلی اور آئیندہ اس پر عمل کرنے کا وعدہ بھی کیا
دانیال صاحب اگرچہ آزادئ اظہار کے بہت حامی ہیں مگر میری درخواست صرف اتنی ہے کہ آپ اپنے خیالات کا اظہار کریں اور اختلاف بھی کریں مگر کوشش کریں کہ کسی کے جزبات کو ٹھیس نہ پنچے۔
آپ کے معزرت خواہانہ رویہ نے آپ کی قدر ميں اضافہ ہی کیا ہے کمی نہیں۔

November 07, 2005 6:24 PM  
Blogger Danial said...

شعیب نہیں تمہیں معذرت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ پلیز اپنے بلاگ پر وہ لکھو جو تم لکھنا چاہتے ہو وہ نہ لکھو جو لوگ پڑھنا چاہتے ہیں۔ ان اسلامیوں کا تو کام ہی یہ ہے دھونس دھمکی سے لوگوں کو ڈرانا تمہاری پوسٹس میں خلاف اسلام کوئی بات نہیں ہوتی۔ مذہب سے تم ہی بیزار نہیں ہو پڑھے لکھے نوجوانوں کی ایک فوج مذہبی انتہاپسندی سے بیزار ہے۔ مجھے امید ہے تم ان دھونس دھمکیوں سے ڈروگے نہیں اور ویسے ہی لکھتے رہو گے جیسا تم لکھنا چاہتے ہو۔

November 07, 2005 8:29 PM  
Blogger Shuaib said...

دانیال :
آپ کی ہمّت افزائی کا شکریہ ـ میں کسی نے نہیں ڈرتا سوائے گلی کے آوارہ کتوں سے (;

November 08, 2005 4:20 PM  
Blogger urdudaaN said...

شعیب، میں نے نہ تو وہ کارٹون دیکھا اور نہ ھی میں اس پر کچھ کہنا چاھوں گا۔
یہ سچ ھیکہ آپ کا بلاگ آپ کی ملکیت ھے۔ آپ عریاں تصاویر لگائیں یا اپنے والدیں کو گالیاں دیں، اگر کوئی اسلامی بَلا مداخلت کرے تو آپکا جوتا سارے معترضین کا سر۔

وہیں یہ بھی سچ ھیکہ آزادئ دل آزاری کسی کی جاگیر نہیں ھے۔
لیکن یہ شخص دانیال کون ھوتا ھے "اسلامیوں" کو اسطرح گالیاں دینے والا؟
یہ کیسی الٹی گنگا ھیکہ پہلے تم کسی کی بے عزّتی کرو اور پھر اگر وہ کچھ کہے تو اُسے ھی گالیاں دو۔
کاش ایسے ایجنٹ لوگ کسی روز معزور ھوکر اپنی آنکھوں سے اپنوں پر ظلم ھوتا دیکھیں اور صرف دہائی دینے کی طاقت رکھیں تو ان کو احساس ھو کہ یہ آزادی کیسی بَلا ھے۔

مغرب کی انا پرستی مشرق کے بے غیرتوں پر پلتی ھے۔ تالیاں بجانا آسان ھے، لیکن انسانیت عظیم ھے۔
اسے رکھیں یا حذف کردیں، آپ کی مرضی۔۔۔ لیکن برائے مہربانی پہلے اِس پیغام کو پہنچنے دیں۔

November 08, 2005 8:10 PM  
Anonymous Anonymous said...

اردو دان :
آپ کو اختیار ہے کہ آپ اپنے خیالات کا اظہار کریں مگر احتیاط کیجئے کہ کسی دوسرے کے ذاتی خیالات پر اسے برا بھلا نہ کہیں ـ میں نے اپنے بلاگ میں ابھی تک کسی کو گالی نہیں لکھی اور نہ ہی کبھی کسی کے خلاف کچھ برا بھلا لکھا ـ اطمینان رکھئے آپ کا تبصرہ صدا یوں ہی رہے گا مگر مجھے Blogger والوں پر بھروسہ نہیں (;

November 08, 2005 10:44 PM  
Anonymous Anonymous said...

تصویر ہٹا کر آپ نے ایک نیک کام کیا ہے اللہ آپ کو اس کی جزا دے گا

November 09, 2005 1:53 AM  

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

آج کی پوسٹ
اردو انیمیشن (مزید)
اردو انیمیشن
Gmail
امارات کی خبریں
دیوالی مبارک
دھماکوں کا تہوار
انتقال
موبائل کیمرا
"پہیلی" کو آسکر کیلئے بھیج دیا

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters