Friday, November 11, 2005

ٹی وی ریموٹ

سنڈے کے دن میرے بھائی بہن دعا کرتے کہ میں کب گھر سے باہر جاؤں اور ٹی وی پر ان کا قبضہ ہوجائے ـ اتوار کے روز صبح سے دوپہر دو بجے تک گھر میں آرام کا موقع نصیب ہوتا تھا یعنی پورے ہفتے میں صرف آدھا دن ٹی وی کا ریموٹ میرے ہاتھ آتا اور بھائی بہنوں کو یہ میرا آدھا دن بھی گوارا نہیں کیونکہ جب تک گھر میں رہوں کارٹون نیٹورک، نیکلوڈین یا پھر ڈسکوری اور نیشنل جیوگرافک چیانلوں کو ہی دیکھتا ہوں اور بھائی بہنوں کو میرے پسندیدہ چیانلوں میں کوئی دلچسپی نہیں انہیں صرف اسٹار، سونی اور زی ٹی وی کے پروگرام پسند ہیں اور مجھے بھی انکے دلچسپ پروگرام بالکل پسند نہیں آتے ـ ایم ٹی وی اور چیانل وی دیکھنا بھی پسند ہے کیونکہ ان چیانلوں میں لائیو انیمیشن ہوتا ہے جو مجھے بہت پسند ہے مگر یہ چیانلس گھر میں دیکھنے کے قابل نہیں اسی لئے اپنی جاب پر جہاں میرے کمپیوٹر میں کیبل ٹی وی کا کنیکشن بھی تھا، کام کے دوران کمپیوٹر پر ہی اپنے من پسند چیانلس دیکھ لیتا ـ اب یہاں ٹی وی دیکھنے کا اتنا شوق نہیں جو پہلے تھا، اپنے کمرے میں بیٹھے ٹی وی دیکھتے وقت بھائی بہنوں کی یاد آتی رہتی ہے ـ گھر میں اپنے من پسند چیانلوں کو دیکھنے ٹی وی ریموٹ کیلئے ہم بھائی بہن آپس میں جھگڑتے تھے اور جھگڑے کو کنٹرول کرنے کیلئے امّی ریموٹ کو کہیں چھپا دیتیں ـ

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

جیکی چیان
گھبراؤ نہیں ـ ٢
جذبات سے چھیڑ چھاڑ
آج کی پوسٹ
اردو انیمیشن (مزید)
اردو انیمیشن
Gmail
امارات کی خبریں
دیوالی مبارک
دھماکوں کا تہوار

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters