Thursday, November 24, 2005

عجیب منظر

روزانہ معمول کی طرح صبح نہانے کے بعد اپنے بیڈ روم کی بالکونی میں تولیہ سکھانے کیلئے ڈالا، پھر آسمان کی جانب سر اٹھایا تو بوکھلا گیا ـ چند منٹوں تک یونہی کھڑا آسمان کو تکتا رہا، سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ یہ کیا عجب منظر ہے جو میں نے زندگی میں اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا ـ صبح آٹھ بج چکے تھے، کپڑے پہن کر نیچے آگیا اور قریب سوپر مارکیٹ کے پاس کھڑے چند جان پہچان والوں کو آسمان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتایا: دیکھو تو سہی یہ کیا عجیب چکر ہے؟ مگر افسوس یہاں چاروں طرف بلند ترین آسمان کو چھوتی ہوئی بلڈنگس کیوجہ سے وہ عجیب منظر نظر نہیں آیا جسے میں نے اٹھارویں منزلے پر اپنے بیڈروم کی بالکونی سے دیکھا تھا ـ پھر میں نے بتایا کہ: آج صبح ساڑھے سات بجے سے پونے آٹھ بجے تک یعنی پندرہ منٹ اپنی بالکونی میں کھڑے رہ کر چاند اور سورج کو ایک ساتھ دیکھا ہے! میرے دائیں جانب چاند اور بائیں جانب سورج تھا اور دونوں برابر ایکساتھ اونچائی پر تھے ـ میری بات سنکر یہاں موجود سبھی آنکھیں پھاڑے مجھے دیکھنے لگے تو میں نے پھر کہا: یقین نہیں آتا تو آپ لوگ میری بالکونی میں جاکر دیکھ سکتے ہیں ـ چند پڑھے لکھوں نے بتایا کہ ایسا منظر کبھی کبھار ہی دیکھنے کو ملتا ہے اور زلزلوں، طوفانوں، برفیلے پہاڑوں کے پگھلنے سے وغیرہ زمین کی گردش میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں ـ اور چند مذہب پسند دوستوں نے بتایا: بزرگان کہتے ہیں کہ چاند اور سورج کا ایک ساتھ نظر آنا برا شگون مانا جاتا ہے اور زمین پر کہیں زبردست حادثے کا بھی امکان ہے ـ اب مجھے کل کے اخبار کا انتظار رہے گا کہ چاند اور سورج کو ایک ساتھ دیکھنے سے دنیا میں کہیں گڑبڑ تو نہیں ہوئی پھر جب دوپہر کو کھانا کھانے کیلئے اپنے فلیٹ پر آیا اور سب سے پہلے بالکونی میں جاکر آسمان کی جانب دیکھا تو وہاں چندا ماما نظر نہیں آئے صرف سورج انکل تنہا تھے جنہیں میں ٹھیک سے دیکھ نہیں پایا ـ
Blogger urdudaaN said...

معاف کیجئے شگون کی بات اندھے اعتقاد والے کرتے ھیں نہ کہ مذہبی۔ آپ بھی شعیب بالکل مغرب والوں کی طرح لِبَرٹی لے لیتے ھیں۔ :)

November 24, 2005 10:04 PM  
Blogger urdudaaN said...

اور ہاں میرا اشارہ مسلمان مذہبیوں کی طرف تھا۔ نہ کہ ان مذہبیوں کی طرف جنکے نزدیک چاند، سورج، ستارے اور گہن مذہب کا حصّہ ہیں۔

November 24, 2005 10:07 PM  

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

دبئی ایئر شو کا اختتام
اردو انیمیشن (تیسری قسط)
گھبراؤ نہیں ـ 4
زلزلہ
فقیرانہ تحفہ
نئی باتیں / نئی سوچ
سیّارہ پر آخری پوسٹ
گھبراؤ نہیں ـ 3
خیرات
ٹی وی ریموٹ

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters