Saturday, November 12, 2005

خیرات

ٹیلیفون پر امّی ہمیشہ مجھ سے کہا کرتی ہیں کہ بیٹا: خیرات کرتے رہنا ـ سمجھ میں نہیں آتا کہ کہاں خیرات کروں اور کیسے؟ ایک دن باتوں میں ہی فون پر امّی سے پوچھ لیا کہ یہ خیرات کا کیا کروں؟ امّی نے بتایا: کمائی کا ایک حصہ غریبوں اور فقیروں کو بھی دینا چاہئے ـ یہاں کون ایسا ہے جو غریب ہو اور ساتھ میں فقیر بھی ـ مہینے گذر گئے، گذشتہ روز کسی سب وے سے گذر رہا تھا جہاں ایک افغانی عورت اپنے بچے کیساتھ بھیک مانگ رہی تھی ـ امّی کی بات یاد آئی اور میں نے فورا اپنی جیب سے بہت ساری خیرات نکالکر دیدیا ـ کل شام کو جب امّی سے فون پر بات ہوئی تو شاباشی حاصل کرنے کیلئے انہیں یہ بھی بتا دیا کہ آپ کی نصیحت پر عمل ہوگیا اور یہاں پہلی بار میں نے خیرات کردی ـ امّی نے جواب دیا: بہت اچھا کیا، ایسا روزانہ کرنا ـ
Blogger Shaper said...

My mom always give me same advice ....

November 13, 2005 2:58 AM  

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

ٹی وی ریموٹ
جیکی چیان
گھبراؤ نہیں ـ ٢
جذبات سے چھیڑ چھاڑ
آج کی پوسٹ
اردو انیمیشن (مزید)
اردو انیمیشن
Gmail
امارات کی خبریں
دیوالی مبارک

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters