Sunday, November 20, 2005

فقیرانہ تحفہ

میرے جنم دن پر ملنے والے تحفوں میں سے ایک گفٹ پیاک آج کھولکر دیکھا تو حیران رہ گیا پھر بہت ہنسی آئی کیونکہ گفٹ پیاک سے ایک خوبصورت جائے نماز نکلی ہمارے ایک ساتھی، جو مجھے یہ ج ائے نماز کا گفٹ دیا تھا، مجھ سے وعدہ بھی لیا تھا کہ وہ عنقریب انڈیا واپس چلے جائیں گے اور انکے جانے کے بعد ہی گفٹ کھولنا ـ انہیں انڈیا گئے تقریبا ایک ماہ کا عرصہ ہوگیا تو مجھے انکا دیا ہوا تحفہ اور وعدہ یاد آیا ـ اسی وقت ہمارے بزرگ ساتھی کو SMS لکھ بھیجا ’’واہ، کیا فقیرانہ تحفہ ہے!‘‘ حالانکہ ہمارے ساتھی نہ تو فقیر ہیں اور نہ ہی انکا دیا ہوا تحفہ فقیرانہ تھا بلکہ انہوں نے اپنے طور سے ایک بہترین تحفہ دیا تھا ـ ہم آپس میں بہت مذاق کرتے تھے، اسی لئے مذاقا میں نے انہیں اسطرح کا SMS لکھ بھیجا کہ آپ کا دیا ہوا تحفہ کھولا تو ’’فقیرانہ‘‘ پایا ہمارے بزرگ ساتھی جو میرے آزاد خیالات سے اچھی طرح واقف ہیں، اسی لئے جان بوجھ کر ایسا تحفہ دے گئے اور ساتھ میں وعدہ بھی لیا تھا کہ انکے جانے کے بعد ہی گفٹ پیاک کھولا جائے ـ عمر پچاس سال، روزانہ شام کو پارک میں ہمارے ساتھ والی بال اور فٹ بال کھیلا کرتے، وہ ایک عبادت گذار انسان تھے اسکے علاوہ رات دیر تک ہم دوستوں کے ساتھ سمندر کنارے (بیچ) پر شرارتوں میں بھی شامل رہتے ہم پر مٹی کے گولے بناکر پھینکنا، صاف ستھرے کپڑوں کیساتھ پانی میں ڈھکیلنا وغیرہ ـ سب کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہوئے پھر بھی اپنا بزرگ والا وقار برقرار رکھا، ایسے بزرگ لوگ بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں جو بچوں کیساتھ بچہ بن جائے اور نوجوانوں کیساتھ جوان اور ہشاش بشاش، اداکاری میں قادر خان اور انوپم کھیر سے کچھ کم نہیں تھے ـ میں اکثر انہیں مِس کرتا رہتا ہوں تقریبا بارہ سال امریکہ میں اور آٹھ سال دبئی میں رہے، فی الحال انڈیا میں اپنے خاندان کے ساتھ بہت مزے اڑا رہے ہیں ـ
Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

جناب ناگزیر لگے نہیں کہتے ۔ ناگوار گذرے کہتے ہیں ۔

آپ کو تحفہ دینے والا اپنی یادیں دے کے چلا گیا ۔ جو کچھ آپ نے لکھا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کا دوست ذہین اور مخلص ہے ۔ ایسا دوست کسی اچھی قسمت والے ہی کو ملتا ہے ۔ انشاء اللہ ایک دن آۓ گا کہ آپ اس مخلص دوست کے تحفہ کے پیچھے چھپی ہوئی اس کی نیک خواہش کو بھی اپنا لیں گے ۔

November 21, 2005 2:05 PM  
Blogger Shuaib said...

اجمل صاحب :
آپ کا شکریہ ـ
مجھے اردو جملے صحیح استعمال کرنے نہیں آتے، وہ تو آپ جیسے اردو دانوں کی مہربانی کہ تھوڑی سی اردو سیکھ لیا (عاجزی)

November 21, 2005 9:57 PM  

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

نئی باتیں / نئی سوچ
سیّارہ پر آخری پوسٹ
گھبراؤ نہیں ـ 3
خیرات
ٹی وی ریموٹ
جیکی چیان
گھبراؤ نہیں ـ ٢
جذبات سے چھیڑ چھاڑ
آج کی پوسٹ
اردو انیمیشن (مزید)

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters