Saturday, November 26, 2005

بِپاشا باسو

ہمارے ایک بنگالی دوست بِپاشا پر اسطرح فدا ہوچکے ہیں کہ اگر وہ رات کو تنہائی میں ملجائے تو کچھ کئے بغیر رات بھر صرف اسکی پوجا میں جٹ جائیں گے ـ ہمارے دوست کی عمر اسوقت صرف ٢٣ سال ہے جو مشرقی بنگال سے تعلق رکھتے ہیں اور یہاں ہماری کمپنی میں شرٹ مرچنڈائزر ہیں ـ اخبارات اور رسالوں میں کہیں بِپاشا کی تصویر ملجائے تو پورے عقیدت کیساتھ اس پر قینچی چلاتے ہیں جیسے ہاتھ میں اگربتی پکڑے ہوں، پھر بڑے پیار سے البم میں اٹاچ کرلیتے ہیں ـ ہم دوستوں نے کئی بار ان سے پوچھا کہ آخر اس کالی کلوٹی بنگالی لڑکی میں کیا رکھا ہے؟ غصّہ اور پیار سے جواب ملتا: اسکی آنکھوں کو دیکھو ـ جھیل جیسی غزالی آنکھیں ـ ـ اف پچھلے مہینے ہم چند دوست خریداری کیلئے برجمان شاپنگ سنٹر پہنچے، یہاں بھی ہماری کمپنی کے کئی شورومس ہیں اور یہاں بڑے بڑے لوگ، فلمی اسٹار وغیرہ شاپنگ کیلئے آتے جاتے ہیں ـ ہمارے ایک ساتھی نے کہا: ذرا دیکھو وہ سامنے شوروم میں جو کھڑی ہے، کہیں وہ بِپاشا تو نہیں؟ ارے نہیں ـ ـ کیونکہ ہمیں شک ہوا سامنے کھڑی ہوئی لڑکی میں اور پردے پر نظر آنے والی بِپاشا میں بڑا فرق تھا ـ تھوڑی ہی دیر بعد ایک انڈین فیملی نے اس لڑکی سے آٹو گراف مانگا پھر آس پاس گذر رہے کئی لوگوں نے موقعہ غنیمت اسکے ساتھ تصویریں بھی اتارلیں ـ پھر جاکر ہمیں یقین ہوا کہ ارے ہاں وہ تو بِپاشا ہی ہے ـ ایک ساتھی نے بھاگ کر قریب ہمارے شوروم سے کیمرا لایا پھر ہم نے بھی بِپاشا کے ساتھ تصویریں اتارنی شروع کردیں ـ اور جب یہ تصویریں ہمارے بنگالی دوست کو دکھایا جو بِپاشا کو لکشمی کی طرح پوجتے ہیں، آگ بگولہ ہوگئے ـ ـ مجھے کیوں نہیں بتایا ؟؟ ایک فون ہی کرلیتے، میں بھاگ چلا آتا ـ ـ ہم نے بتایا کہ بھائی ہمیں خود پتہ نہیں تھا، ہم تو صرف شاپنگ کیلئے گئے تھے اور تمہاری فیوریٹ ہمیں مل گئی ـ ـ بنگالی دوست کی حالت ایسی ہوگئی جیسے انہوں نے اپنی زندگی کی آخری ٹرین مِس کردی ہو ـ ـ ہا ہا ہا ـ کھانا پینا چھوڑ دیا، غم میں نڈھال ـ ـ سونے پہ سہاگہ ہماری کمپنی نے پچھلے ہفتے ہی اسکا ٹرانسفر بیجنگ (چین) کر دیا ـ اب بھی ٹی وی پر کبھی بِپاشا آجائے تو ہم دوست چیخ پڑتے ہیں: اووہ بنگالی بابو! دیکھو تمہاری پاشا آگئی ـ جو بھی ہو ہمارا بنگالی دوست عادت و اخلاق کا بہت اچھا انسان تھا ـ
Blogger Saqib Saud said...

حضرت آپ کا استقبالیہ بند نہیں ہو رہا۔؟
جس کی وجہ سے میں پڑھ نہیں پا رہا

November 27, 2005 12:48 AM  

Post a Comment