Sunday, November 27, 2005

امارات میں جھٹکے

یہاں دوپہر ڈھائی بجے تمام عمارتوں کی لفٹ سروسز بہت ہی مصروف ہوچکی تھیں، خاندان کے خاندان دھڑا دھڑ بلڈنگوں سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے ـ دوپہر کا کھانا کھاکر اپنی بلڈنگ سے نیچے اترنے کیلئے لفٹ کا انتظار کرتا ہی رہ گیا، اِس بلڈنگ میں موجود چاروں لفٹس اوپر سے بھری ہوئی اتر رہی تھیں ـ بالآخر دیر تک انتظار کرنے کے بعد ایک لفٹ میں تھوڑی سی جگہ مل گئی، اندر عورتیں اور بچے سہمے ہوئے تھے ـ مجھے کچھ سمجھ میں نہیں آیا اور جب بلڈنگ سے باہر آگیا تو آس پاس کی سبھی عمارتوں کے باہر لوگ خوف زدہ نظر آئے ـ ہمارے ایک دوست سے پوچھا تو معلوم ہوا چند سکینڈ کیلئے زمین ہل گئی تھی اور لوگ خوف کے مارے بلڈنگوں سے باہر آگئے ـ آفس پہنچ کر سب سے پہلے اپنے کمپیوٹر سے انٹرنیٹ پر جانچا تو پتہ چلا کہ ایران میں 6.1 ریکٹر اسکیل کا زلزلہ آیا جس کا اثر پڑوسی ممالک عمان کے علاوہ امارات تک محسوس کیا گیا ـ رات ہوچکی ہے اور ابھی تک ہر جگہ اسی موضوع پر بحث چل رہی ہے کہ اب امارات کا نمبر آگیا، یہاں زلزلہ کبھی بھی آسکتا ہے! ایک مہینہ قبل ہی ارضیات کے ماہرین نے اخباروں کے ذریعے اسکی پیشنگوئی کردی تھی ـ سب لوگ باہر گھوم رہے ہیں، اب میں سونے جا رہا ہوں، مجھے موت کا ڈر نہیں ہے کیونکہ وہ کہیں بھی آسکتی ہے ـ
Blogger Asma said...

assalam o alaykum w.w.!

Yeah i agree, there's no place and time set for death ... it an come anywhere so why be afraid ... here in pakistan ... an old lady of 90 yrs was excavated from the debris alive after some 15 days ... or 21 ... I forgot exact no ... but that was more than 2 weeks ... it was in her destiny so she was alive !!!

Anyhow prayers for all!

November 27, 2005 11:31 PM  

Post a Comment