Monday, November 28, 2005

ہلکے جھٹکے (چند تصویریں)

مقامی اخبارات سے پتہ چلا چند لوگ پاسپورٹ کیساتھ اپنی جمع پونجی کو بھی جیبوں میں ٹھونسے باہر چلے آئے کہ پتہ نہیں کیا ہوسکتا ہے؟ امارات کے پہاڑی علاقوں میں عرصہ دراز سے زلزلے کے واقعات سننے کو مل رہے ہیں مگر ایسا پہلی بار ہوا کہ گذشتہ اتوار 27 نومبر کو دوپہر ڈھائی بجے دبئی اور شارجہ میں 1.3 ریکٹر اسکیل کے زلزلے ریکارڈ کئے گئے، اِن دونوں شہروں کا شمار دنیا کے ان ملکوں میں ہوتا ہے جہاں بلند ترین عمارتیں موجود ہیں، ایرانی جزیرہ کشم زلزلے کا مرکز تھا جہاں 6.1 ریکٹر اسکیل کا زبردست زلزلہ آیا ـ کل میں نے دیکھا شام تک بھی لوگ کورنیش، پارکوں وغیرہ میں ہر جانب فیملیاں جیسے پکنک منانے آئے ہوں جن میں ہند، پاک، عرب، یوروپی چینی وغیرہ مطلب کہ ہر قوم کی فیملیاں سہمے بیٹھے تھے، اِن خوبصورت جگہوں پر جہاں روزانہ شیشہ، تاش، گلچھڑے ہوا کرتے تھے، لوگ ذکر و اذکار اور تلاوت میں مشغول ہیں ـ ننھے منے بچے جب آفٹر لنچ اسکول گئے پھر تھوڑی دیر بعد خوشی کے مارے اچھلتے گودتے واپس اپنے گھروں کو آگئے کہ اسکولوں میں ہاف ڈے چھٹی کردی گئی ہے ـ رات آٹھ بجے کے بعد بھی کئی لوگوں نے دوبارہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے ـ ذاتی تجربہ زندگی میں کبھی زلزلے ہوتے محسوس نہیں کیا اور ہمارا شہر بنگلور سمندر کی سطح سے کافی اونچائی پر ہے جہاں طوفان اور زلزلوں کے امکانات بہت کم پائے جاتے ہیں ـ کل دوپہر ڈھائی بجے یہاں شارجہ میں ہمارا فلیٹ جو اٹھارویں منزل پر ہے، کھانا کھانے کے بعد جب کچن کے واش بیسن میں ہاتھ دھو رہا تھا تو چند لمحوں کیلئے مجھے محسوس ہوا جیسے دو بوتل بیئر پی رکھی ہے، لگا جیسے میں گھوم گیا یا پھر آس پاس کی چیزیں گھوم گئیں ـ جب بلڈنگ سے باہر آیا تو لوگوں کو حیران پریشان دیکھا پھر پتہ چلا کہ چند سکینڈس کیلئے زمین ہلکے سے جھوم اٹھی ـ
ہلکے جھٹکوں کے بعد جب لوگ سڑکوں پر آگئے
Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

شعیب صحب میری درخواست قبول کیجئے اور یہ نوٹس ختم کر دیجئے ۔ یہ اچھا تاءثر نہیں دیتا ۔ اچھے بھلے بلاگ پر گرہن کا کام کر رہا ہے ۔ آپ نے دیکھا نہیں ایک صاحب میری کتنی مشہوری کر رہے ہيں ۔

آپ کی یہ تحریر پڑھ کر فکرمند ہونے کی بجاۓ مجھے ہنسی آ گئی ۔3۔1 طاقت کا جھٹکا ۔ یہاں تو یہ حال ہے کہ 5 طاقت کا بھی اب محسوس نہیں ہوتا ۔

November 29, 2005 4:51 PM  
Anonymous Anonymous said...

sافتخار صاحب :
ہاں جناب میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ بہت مشہور ہو رہے ہیں ـ آپ کو یاد ہوگا کہ ایک گھٹیا قسم

کے شخص نے مجھے بھی یونہی مشہور کردیا تھا ـ

میں نے آپ کو پہلے بھی بتایا تھا کہ یہ نوٹس آپ جیسے احباب کیلئے نہیں ہے بلکہ چند

ناسمجھ لوگوں کیلئے رکھنا ضروری ہوگیا ہے ـ

November 29, 2005 10:42 PM  

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

امارات میں جھٹکے
بِپاشا باسو
گھبراؤ نہیں ـ 5
عجیب منظر
دبئی ایئر شو کا اختتام
اردو انیمیشن (تیسری قسط)
گھبراؤ نہیں ـ 4
زلزلہ
فقیرانہ تحفہ
نئی باتیں / نئی سوچ

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters