Friday, December 23, 2005

میرا بھارت مہان

ہندوستان کے سب سے زیادہ طاقتور اور عصری ٹیلی مواصلاتی سیٹلائٹ انساٹ 4A کو کامیابی کے ساتھ آج صبح مدار میں پہونچا دیا گیا ـ اس طرح ملک میں ڈائریکٹ ٹو ہوم (ڈی ٹی ایچ) ٹیلی ویژن براڈ کاسٹنگ سرویسز کے شعبہ کو ایک نئی تحریک ملے گی ـ آریان 5G راکٹ کے ذریعہ سٹیلائٹ کو خلاء میں پہنچایا گیا، کل صبح ساڑھے چار بجے پرواز کے چند منٹ بعد ہی اس نے مصنوعی سیارہ کو اس کے مدار GT0 میں پہنچا دیا اور اِس کامیاب تکمیل کے ساتھ ہی اسرو کے عہدیداروں نے تالیاں بجاکر اپنی مسرت کا اظہار کیا ـ انساٹ 4A جس پر بارہ KU بینڈ کے ٹرانسپونڈرس ہیں، یہ DTH ٹیلیویژن کی ضروریات کو پورا کرنے والا پہلا مصنوعی سیارہ ہے ـ مزید بتایا جا رہا ہے کہ انساٹ 4A کی کامیابی سے ہندوستان میں ٹیلی مواصلات اور کمیونیکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ایک نیا انقلاب ہے ـ گذشتہ سال ہندوستان نے اپنا ایجوکیشن سیٹیلائٹ خلاء میں داغا تھا جس سے ہندوستانی تعلیمی اداروں کو زبردست فائدہ ہو رہا ہے ـ مزید خبریں: The Hindu Deccan Herald N A T I O N Barnama

Post a Comment