Monday, July 10, 2006

اِن سے ملو ـ 21

یہ خدا ہے

جاپانی سائنسداں چیختے ہوئے اپنے لیبس سے باہر کود پڑے، آج جاپان نے بالآخر اپنا سینہ ٹھونکتے ہوئے دنیا کے سامنے یہ خوشخبری سنادی: ہم نے وعدے کے مطابق خدا کے ہوبہو مزید چار خدا بنالئے جس نے آزمائشی طور پر اٹلی کی قسمت چمکا دی ـ اس وقت امریکہ اپنے مہمان خدا سے ناراض ہے، ہمارے پاس ایک، اور جاپان کے پاس چار خدا؟ چند دن قبل فرانسیسی صدر شیراک نے اپنے گھر کے پیچھواڑے میں ایک مصنوعی قبر بنالی جس پر خدا کا نام لکھ دیا اور قبر کو باقاعدہ مزار کی شکل دیکر اُس پر اپنی ناک رگڑتے رہے، اُنکی آنکھیں تب کھلیں جب زین الدین زیدان کو ریڈ کارڈ تھما دیا ـ اتنا سننا تھا، شیراک نے اپنے ہاتھوں سے بنائی ہوئی خدا کی مزار اپنے ہی پیروں سے روند دیا ـ فتحیاب اٹلی کی ٹیم نے زندگی میں پہلی بار سجدہ کیا جس کا رُخ جاپان کی طرف تھا اور اٹلی کی عوام کو آج پتہ چلا کہ زین الدین زیدان کیسے گنجا ہوا ـ فرانس کے صدر نے امریکہ کو شکایتی میل بھیجی جس میں پہلا جملہ یہ لکھا: آج خدا پہلے جیسا نہ رہا ـ امریکہ نے جسے خدا سمجھ کر اپنا شاہی مہمان بنا رکھا ہے، اُسے واپس آسمان بھیجدے جو ہمارے اتحاد کیلئے سود مند نہیں ـ فرانس نے باقاعدہ آج اپنا کلمہ بھی تبدیل کرلیا جس میں خدا کا نام ہٹا کر جاپانی خدا کو ایڈ کرلیا ـ اُدھر جرمنی نے جاپان کو آفر بھیجا کہ ایک خدا ہمیں بھی دے اور منہ مانگی قیمت وصول کرے تاکہ امریکہ کو فولادی چنے چبوا سکیں ـ جاپان نے اپنے دونوں ہاتھ آسمان کی طرف اُٹھا کر کہا: خدا کو خدا کی قسم، وہاں امریکہ میں کیوں اپنا ٹائم خراب کر رہا ہے، کاش خدا امریکہ کے بجائے جاپان کا شاہی مہمان ہوتا تو آج وہ اپنے مصنوعی ہمخداؤں کو دیکھ کر پھولے نہ سماتا ـ ـ جاری

باقی پھر کبھی

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

اِن سے ملو ـ 20
بلدیہ شارجہ
اِن سے ملو ـ 19
اِن سے ملو ـ 18
امّی، بھوک لگی ہے ـ ـ ـ
اِن سے ملو ـ 17
چڑھتی جوانی
فنا
اِن سے ملو - 16
خدا کے میزبان

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters