Wednesday, July 05, 2006

بلدیہ شارجہ

پچھلے تین سالوں سے ہماری رہائش گاہ شارجہ کے اُس علاقے میں ہے جو پورے امارات کا سب سے خوبصورت اور شفاف مانا جاتا ہے ـ مگر اب بلدیہ شارجہ بھی حکومت دبئی کی طرح ہم بیچلرس کو یہ جگہ چھوڑنے پر مجبور کر رہی ہے، اب یہاں صرف فیملیز والے ہی رہیں گے ـ درمیان میں کورنیش، اطراف قطاروں میں بلند و بالا عمارتیں جیسے جنگل میں گھنے درخت، چوڑی سڑکیں، دنیا بھر کی عالیشان ریسٹورنٹس ـ ہماری قیامگاہ جو اٹھارہ منزلے والی بلڈنگ میں آٹھویں فلور پر ہے، میرے بیڈ روم کی کھڑکی سے ایسا خوبصورت نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے شاید ہی میں نے کبھی دیکھا ہو ـ سامنے کورنیش اُسکے اطراف خوبصورت پارک جس پر کھجور کے درخت پھر سڑک کے کنارے بلڈنگ میں ہماری رہائشگاہ ـ اور دوسرے کمرے کی کھڑکی سے کھلا سمندر صاف دکھائی دیتا ہے اور اُسکے کنارے دبئی جانے والی شاہراہ پر قطاروں میں رینگتی ہوئی گاڑیاں، روڈ کے داہنے جانب چھوٹا ریگستان آگے فلائی اوور پھر یہاں سے دبئی کی شروعات ـ شارجہ اور دبئی کے انسڈسٹریل ایئریا میں کنسٹریکشن کا کام زوروں پر، پتہ چلا یہی ہم بیچلرس کی رہائشگاہ ہوگی جہاں دور دور تک صرف اور صرف انڈسٹریاں ہی انڈسٹریاں ہیں اور باقی کچھ نہیں ـ ہماری کمپنی نے اپنا ہیڈکوارٹر جو اب تک شارجہ میں ہے، دبئی کے فری زون میں شفٹ کرنے کا پلان بنالیا ہے یعنی کہ وہاں بھی سوکھا، دور دور تک دنیا بھر کی کمپنیاں، کارخانے اور چاروں طرف مٹی کا ریگستان جیسے جنگل میں منگل ـ کل ہی اخباروں میں خبر دی ہے کہ دنیا بھر کے پچیس فیصد کرین صرف دبئی میں ہیں یعنی کہ ہانگ کانگ، بنکاک، سنگا پور کے بعد اب سب سے زیادہ کنسٹریکشن کا کام دبئی اور شارجہ میں ہو رہا ہے ـ دھیرے دھیرے یہاں کے ریگستان بھی چھوٹے ہوتے جا رہے ہیں یہاں تک کہ سمندر پر بھی مصنوعی جزیرے بچھا کر عالیشان عمارتیں، پتہ نہیں اِس چھوٹے سے ملک کو کیا بنانے جا رہے ہیں؟؟

Blogger میرا پاکستان said...

يو اے اي کي گاہے بگاہے سير کرانے کا شکريہ۔

July 07, 2006 6:36 AM  

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

اِن سے ملو ـ 19
اِن سے ملو ـ 18
امّی، بھوک لگی ہے ـ ـ ـ
اِن سے ملو ـ 17
چڑھتی جوانی
فنا
اِن سے ملو - 16
خدا کے میزبان
ایسی رہی یاترا
دفتر میں کیمرے

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters