Monday, August 14, 2006

آج چھٹی ہے

صبح سویرے پریڈ گراؤنڈ پہنچو، پرچم لہراؤ منتریوں کا بھاشن سُنو اور تالیاں بجاؤ پھر مٹھائی کھاؤ

صبح صرف دو گھنٹے آزادی کا جشن منانے کے بعد آج چُھٹی کا دن ہے، ہم سب ہندوستانیوں کو 59 ویں آزادی کی چھٹی مبارک

صبح سویرے گراؤنڈ میں پہنچ کر آزادی ملنے کی خوشی میں اپنے جوش و جذبے کا اظہار قومی ترانہ گا کر کیا پھر سبھی ہندوستانیوں نے پوری آزادی کے ساتھ صبح صبح تھنڈی سانس لی کہ آج چھٹی کا دن ہے ـ اسکولی بچوں کو یاد دلایا جاتا ہے کہ کِسطرح شہیدوں نے اپنی قربانیوں سے وطن کو آزاد کروایا، اور اُنہی کی قربانیوں کیوجہ آج ہم آزادی سے سانس لے رہے ہیں ـ بچے تو مان گئے مگر آج بھی چند بالغ لوگوں کا رونا ہے کہ یہ کیسی آزادی ہے؟ کون کہتا ہے بھارت آزاد ملک ہے؟ ایسے لوگ اور پچاس سال بعد ویسے ہی روتے نظر آئینگے کہ بھارت تو آزاد ہے مگر ہم ابھی تک غلام ہیں ـ آج اگر بھارت چند دوسرے ترقی پذیر ملکوں سے دو قدم پیچھے ہے تو صرف اُن لوگوں کیوجہ سے جو اتنے بڑے آزاد ملک میں ڈرتے ہوئے سانس لیتے ہیں ـ ہر کوئی سچّا بھارتی اپنے وطن میں پوری آزادی سے سانس لے رہا ہے کیونکہ یہ صرف اپنا ملک ہی نہیں بلکہ ہماری ماں سمّان ملک ہے اور اپنی ماں کی گود میں پوری آزادی سے سانس لینے والا کسی سے نہیں ڈرتا اور وہ آرام سے ہنستا کھیلتا ہے ـ خدا کا بے انتہا شکر ہے کہ اُس نے ہمیں ایسے جنّت مقام ملک میں پیدا کیا جہاں پوری پوری آزادی ہے ـ اخباروں میں خبریں پڑھ کر ڈر لگتا ہے کہ خدانخواستہ اگر ہمارا جنم کسی ایرے غیرے ملک میں ہوتا تو ـ ـ ـ ـ خدا نے ہماری قسمت چمکا دی کہ ایک آزاد اور خوشحال ملک کا شہری بنایا اور باقی دنیا کی نظروں میں عزّت دی جس پر فخر سے کہنے کو دل کرتا ہے ہم ہندوستانی ہیں ـ

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

دُوردرشن اُردو
اِن سے ملو ـ 28
اِن سے ملو ـ 27
اپنی خبر آپ
اب ہماری کون سُنے؟
اِن سے ملو ـ 26
اِن سے ملو ـ 25
عامر خان
اب انگریزی میں بھی
گوگل

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters