Saturday, September 16, 2006

اِن سے ملو ـ 32

یہ خدا ہے عیسائیوں کے مفتی اعظم پوپ بینڈیکٹ نے آج بذریعہ اي-میل خدا کو مذاقاً مجاہد خطاب کرتے ہوئے جاننا چاہا، خدانخواستہ اگر آپ بھی ایک مجاہد ہوتے تو مُنہ چھپائے گھومتے اور ساری دنیا آپ کو دہشت گرد، ٹیررسٹ اور آتنک واد جیسے القابات سے نوازتی ـ اچھا ہے آپ خدا نکلے جس کے آگے ساری دنیا سر جھکائے، اگر مجاہد ہوتے تو ہماری اي-میل سے بددعائیں نصیب پاتے ـ دوسری طرف دنیا کا مضبوط ترین گروپ G8 کے جذبات کو شدید دھکّا لگا کیونکہ آج برازیل، بھارت اور ساؤتھ اَفریقہ نے ملکر G3 بنانے کا باقاعدہ اعلان کردیا ـ گذشتہ روز جب امریکہ نے ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی پانچویں سالگرہ منائی، مہمانِ خصوصی خدا نے جائے واقعہ پر کیک کاٹ کر خطبہ پڑھا: اُسامہ کو دھونڈنا ہمارا فرض ہے، بھلے وہ نہ ملے ـ اگر وہ مِلجائے تو اُنہیں کے ہاتھوں دوبارہ وہی عمارت بنائیں گے مگر کوئی تو بتائے اُسامہ ہے کہاں؟ مشرف نے کھڑے ہوکر فوراً کہا: وہ پاکستان میں ہرگز نہیں ہے، اگر چاہو تو ہمارے ملک کی تلاشی لیں ـ امریکہ نے مشرف کو تسلّی دیکر بٹھا دیا: خدا کو ابھی کوئی جلدی نہیں ـ خطبہ جاری رکھتے ہوئے خدا نے فرمایا: نہایت ہی افسوس کی بات ہیکہ G8 کے ہوتے اب G3 بھی وجود میں آگیا، اگر یوں ہی سب اپنا علیحدہ گروپ بنالیں جیسے اب تک مختلف اقسام کے مذہب بنالئے گئے؟ حالانکہ ہم بھارت کو لیکر G9 کرنے ہی والے تھے مگر اُسکی جلد بازی نے G3 کو جنم دیدیا ـ خدا نے بہت ہی سنجیدگی سے فرمایا: آپ انسانوں نے مذہب اور فرقے بناکر بِکھر چُکے، اور اب ممالک کا گروپوں میں تقسیم ہوجانا دنیا کی سلامتی کیلئے مزید فکر ہو رہی ہے ـ عیسائیوں کے مفتی اعظم پوپ بینڈیکٹ کی مضحکہ خیز اي-میل کے جواب میں خدا نے فرمایا: آپ کی بات بھی صحیح ہے لیکن آپکے حالیہ لیکچر سے ایک خاص قوم کی دلآزاری ہوئی اور آپ بھلے اللہ والے، اُسطرح کے خُطبات آپ کو زیب نہیں دیتے ـ مجمع سے ایک عیسائی عالم نے خدا سے جاننا چاہا، مجاہدین نے آج تک کی تاریخ میں ایسا کونسا اچھا کام کیا سوائے خون خرابوں کے؟ آپ اُنہیں سمجھائیں 'خون خرابہ' سے جنّت نہیں ملتی ـ جگہ جگہ بم دھماکے، لوٹ مار، عوام میں دہشت مچانا پھر اُنہیں سے چندے لُوٹنا کیا یہ سب جہاد ہے؟ آخر کیا وجہ ہے کہ مجاہدین خدا کا ہی نام لیکر معصوم عوام سے بدلہ لیتے ہیں ـ عیسائی عالم نے خدا سے مزید پوچھا: کیا خدا بھی اُن مجاہدین کی مدد کرتا ہے؟ تو پھر کیا بات ہے اُنہیں کبھی فتح نصیب نہ ہوئی اور ہمیشہ منہ کی کھائی اسکے علاوہ آج تک دنیا کی نظروں میں بے عزّت ہی ٹھہرے ـ اِس سے پہلے کہ خدا کچھ جواب دے، امریکہ نے جلسے کا اختتام کروایا کیونکہ خدا کو اِن مذہبی اختلافات اور جہاد کے بارے میں کچھ بھی علم نہیں ـ ـ جاری باقی پھر کبھی

Labels:

Post a Comment

ہندوستان سے پہلا اُردو بلاگ
First Urdu Blog from India

IndiBlogger - The Largest Indian Blogger Community

حالیہ تحریریں

26 سالوں کا اختتام
اِن سے ملو ـ 31
اِن سے ملو ـ 30
وندے ماترم
مبارک ہو جناب
اِن سے ملو ـ 29
آج چھٹی ہے
دُوردرشن اُردو
اِن سے ملو ـ 28
اِن سے ملو ـ 27

Hindi Blog

Urdu Graphic Blog

Motion Blog

Powered by ShoutJax

Counters