نئی باتیں / نئی سوچ

Monday, April 03, 2006

دفتر میں کیمرے

شکر ہے میرے سر پر یا آس پاس کوئی کیمرا نظر نہیں آتا، کمپنی کے سبھی ڈیپارٹمنٹس میں کیمرے لگوا دیئے ـ مالک کو کہیں سے شکایتیں موصول ہوئیں کہ اُنکی کمپنی میں کام کرنے والے اکثر انٹرنیٹ پر تلاش و معاش میں مشغول رہتے ہیں جس کی وجہ سے دفتری کام سست ہوچکا ہے ـ آئی ٹی ایڈمنٹسریٹر نے پہلے سے کئی ویب سائٹس کو کمپنی کی حدود میں بلاک کر دیا تھا جس میں بلاگر کے علاوہ دوسری کارآمد ویب سائٹس شامل تھیں اور اب میں خود کا بلاگ بھی دیکھ نہیں سکتا اِسکے علاوہ اکثر ہندوستانی اخبارات کی سائٹس بھی بلاک کر دیئے ـ دفتر میں اپنے کمپیوٹر پر صرف ڈومین کئے ہوئے بلاگ پڑھ سکتا ہوں، گوگل اور یاھو کی ویب سائٹ پر سرچ کرنے سے سبھی لِنک ظاہر ہوتے اور جب مطلوبہ ربط کو کلک کروں تو بلانک صفحہ کھلتا ہے ـ

نادانی یا بیوقوفی

انٹرنیٹ پر جب سب سے پہلا اُردو بلاگ وزٹ کیا تب بلاگنگ کیا چیز معلوم نہیں تھی ـ ایک ویب سائٹ پر اُردو یونیکوڈ میں تحریر دیکھا تو حیرت کے ساتھ خوشی ہوئی، اِس سائٹ پر اُردو میں دلچسپ مضامین پڑھنے کو ملے، دل نے چاہا میں بھی کچھ لکھ کر یہاں پوسٹ کروں ـ اُردو لائف کے آن لائن ایڈیٹر پر لمبی لمبی تحریریں ٹائپ کرکے اُس ویب سائٹ میں پوسٹ کر دیئے ـ بعد میں پتہ چلا یہ سائٹ دانیال کی ملکیت ہے وہ یہاں بلاگ لکھتے ہیں، اور میں اُنکی تحریروں پر تبصرے کے خانے میں لمبی لمبی تحریر ٹائپ کرکے پوسٹ کر دیتا تھا ـ یہ تقریبا دو سال پرانی بات ہے اور اب جب اپنی بیوقوفی یاد آئے تو چہرے پر مسکراہٹ پھیل جاتی ہے ـ

Blogger افتخار اجمل بھوپال said...

میں سمجھتا تھا کہ بیوقوف صرف جنوبی ایشیا میں ہوتے ہیں [سوائے بنگلور والوں کے] مگرپچھلے چند سالوں میں پتہ چلا ہے کہ بیوقوف جنوبی ایشیا میں کم اور باقی دنیا میں زیادہ ہیں اور اُنکا بیوقوفی کا درجہ بھی بہت اُونچا ہوتا ہے ۔ یہ کیمروں والی بات کسی کیمرے بنانے والے کی شرارت لگتی ہے ۔ اسلام آباد میں سڑکوں پر کیمرے لگائے جائیں گے ۔ غریب قوم کے کروڑوں روپیہ کا ضیاع ۔ ہاں تو جناب آپ اب میرے بلاگ پر گھر کے کمپیوٹر کے ذریعہ پہنچے ہیں ۔
پہلا بلاگ والی باتی کوئی بیوقوفی نہیں ہے ۔ اکثریت کو ابھی بھی سمجھانے کے بعد بھی سمجھ نہیں آتی ۔
میرے بلاگ پر آپکے کے تبصرہ کا جواب وہیں لکھ دیا ہے ۔

April 04, 2006 7:29 AM  
Blogger میرا پاکستان said...

شعيب صاحب
لگتا ہے لمبي رخصت پر چلے گۓ ہيں۔ آپ کي تازہ تحرير کا بے تابي سے انتظار رہے گا۔

May 13, 2006 6:04 PM  

Post a Comment