Saturday, May 07, 2011

عالمی یومِ ایڈس اور دوحہ ایشیئن گیمز 2006

رات میں کھانے کے بعد خدا پلاسما کے سامنے باادب بیٹھ گیا، نئے جیمس بانڈ کا سی ڈی لگاتے ہی تالیاں اور سیٹیاں بجانی شروع کردیں ابھی کھڑے ہوکر ناچنے کی دیری تھی کھڑکھڑ کی آواز سے سی ڈی اٹک گئی ـ پہلے سی ڈی پلیئر کو تھپتھپایا، پھر آن آف کرکے دیکھا، پھر سی ڈی کو صاف کرنے کے بعد دوبارہ ٹرائی کیا مگر سی ڈی آگے نہ بڑھی ـ غضب میں آکر خدا نے پلاسما توڑ دیا اور آسمان کی طرف ہاتھ اُٹھا دیئے: تباہ ہوجائے وہ شخص جس نے یہ سی ڈی بنایا ـ امریکہ نے بلند آواز میں آمین کہا ـ دراصل یہ پیریٹڈ سی ڈی جو پاکستان کی ایجاد ہے، دنیا کے ہر فٹ پاتھ پر سستے داموں میں صدف چھا گیا ہے ـ لعنت ہے اُن پر جو نقلی سی ڈی کا کاروبار کرتے ہیں، ہمارا موڈ خراب کردیا ـ خدا کو فلموں سے کافی لگاؤ ہے، اکثر جیمس بانڈ کی فلمیں عقیدت سے دیکھتا آ رہا خاص طور سے چکاچوند گرافِکس پر بہت فِدا ہے ـ پچھلے کئی سالوں سے خدا دعا گو رہا کہ جلدی سے نیا جیمس بانڈ ریلیز ہوجائے، اسی کے انتظار میں ڈان نمبر ٹو جھیلنا پڑا ـ  سنیما سے باہر نکلتے ہوئے اخبار نویسوں سے فرمایا: ڈان نمبر ٹو دیکھنے کے بعد بھارت جاکر بنارس والا پان کھانے کو من کر رہا ہے ـ امریکہ نے دلاسہ دیا: ابھی نہ جائیں، اِسوقت اردن کے صدر شاہ حسین مع ملکہ رانیہ بھارت میں پان کھانے اُتر چکے ہیں ـ دوسرے دن شام کو باتھ روم سے آواز آئی: اُؤؤؤؤں عانشق بنایاں عانشق بنایاں توں نیں ـ ـ ـ پتہ نہیں آج دوپہر میں کیا کھایا، پچھلے ایک گھنٹے سے خدا باتھ روم میں بیٹھا گُنگُنانا رہا ہے ـ دروازہ توڑ کر خدا کو باہر نکالا اور پھولوں کا مالا پہناکر عالمی یومِ ایڈس کی مبارکبادیاں دیں پھر بتایا کہ ایشیئن گیمز کی افتتاحی تقریب شروع ہوچکی ہے، دوحہ میں شیخ لوگ پیسہ پانی کی طرح بہا رہے ہیں سمجھ میں نہیں آتا کہ دنیا کو کیا دکھانا چاہتے ہیں؟ خدا نے ہنستے ہوئے فرمایا: قطر ایک چھوٹا سا ملک ہے جس نے صرف چار سالوں میں ترقی کے منازل طئے کرلئے آج اپنی دھرتی پر ایشیئن گیمز کی میزبانی کر رہا ہے ـ ہمیں تو یہ سوچ کر ہنسی آئی جب بھارت 2010ء میں ایشیئن گیمز کی میزبانی کرے تو بیچارے کی کیا حالت ہوگی؟ خدا کو بتایا کہ 1982ء میں بھی بھارت نے ایشیئن گیمز کی میزبانی کی تھی تو پھر ہنسنے کی کیا وجہ ہے؟ خدا نے قہقہہ لگایا: کرپشن کرپشن کرپشن ـ ـ جاری  

باقی پھر کبھی

یہ خدا ہے ـ 45

Post a Comment